بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
بیٹے کا باپ سے دل میں ناراض ہونا
سوال
میں نے ایف ایس سی کی ہے۔ ایف ایس سی کرنے کے بعد میرے والد صاحب نے میری رضامندی کے بغیر مجھے تعلیم سے نکالا اور کام پہ لگا لیا۔ ہم چھ بھائی ہیں اور میں سب سے چھوٹا ہوں۔ والد صاحب کوئی کام نہیں کر رہا ، اور باقی سب بھائی كام کر رہے ہیں۔ مالی لحاظ سے ہم اچھے ہیں ۔میرا کام نہ کرنے سے اور میرے تعلیمی اخراجات سے ہمارے معاشی حالت پر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا ۔ میں سرکاری کالج میں پڑتا تھا، تعلیم سے نکالنے کی وجہ سے میں اپنے دل میں والد صاحب سے ناراض ہوں۔ انہیں میری ناراضگی کے بارے میں علم نہیں ۔میں ان کا ہر حکم مانتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس ناراضگی (دل میں) کی وجہ سے میں گنہگار ہوں گا؟ اور کیا میرا گلہ / ناراضگی بنتی ہے والد صاحب سے؟ کیا والد صاحب سے بروز قیامت اس کے بارے میں پوچھا جائے گا؟
جواب
واضح رہے کہ اولاد کے ذمے لازم ہے کہ والدین کے ہر جائز حکم کو بجا لائے،اگر اولاد کی طرف سے والدین کے ساتھ حسن سلوک اور حقوق کی ادائیگی کے باوجود والدین اولاد کا خیال نہ رکھیں تب بھی اولاد کو والدین سے سختی سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔قرآن پاک میں ہے کہ والدین اگر اولاد کو شرک پر مجبور کریں تو اولاد ان کی اطاعت نہ کریں لیکن دنیا میں ا ن کے ساتھ پھر بھی اچھا سلوک رکھیں، البتہ والدین کے ذمے بھی لازم ہے کہ وہ اپنی اولاد کی مصلحت و رضا کا خیال رکھیں۔نیز یہ بھی واضح ہو کہ جب لڑکا بالغ ہوجائے تو اس کا خرچہ اور تعلیم والد پر واجب نہیں ہاں اگر والد لڑکے کے با لغ ہونے کے بعد بھی اس کا خرچہ برداشت کرے تو یہ اس کی طرف سے تبرع اور احسان ہے، لیکن اگر بیٹے کے دل میں طبعی طور پر ناراضگی پیدا ہو جائے تو اس سے بیٹا گناہ گار نہیں ہوگا دل میں کسی کے لیے محبت پیدا ہونا یا ناراضگی پیدا ہونا کبھی غیر اختیاری ہوتا ہے اس پر مؤاخذہ نہیں، البتہ اس کی وجہ سے والد کے ادب و احترام اور اس کے حقوق کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔
قال اللہ تعالیٰ: وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا.(الاسراء:23)
وقال: وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ. (لقمان:15)
عن أنس رضي الله عنه قال:سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن الكبائر قال: (الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، وشهادة الزور).(صحیح البخاری، کتاب الشھادات، ج:3،ص:939، رقم الحدیث:2510)
عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقسم بين نسائه فيعدل، ثم يقول: اللهم هذا فعلي فيما أملك، فلا تلمني فيما تملك ولا أملك.(سنن النسائي، باب القسمةبين النساء، ج:1، ص:633، رقم الحديث:1971)
الذكور من الأولاد إذا بلغوا حد الكسب، ولم يبلغوا في أنفسهم يدفعهم الأب إلى عمل ليكسبوا، أو يؤاجرهم وينفق عليهم من أجرتهم وكسبهم، وأما الإناث فليس للأب أن يؤاجرهن في عمل، أو خدمة كذا في الخلاصة.(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الفصل الرابع في نفقة الاولاد، ج:1، ص:562)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں