بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ایسے سامان کا حکم جس کا مالک معلو م نہ ہو
سوال
میراہو ٹل ہے لوگ کھانے پینے کے لیے آتے جاتے ہیں کبھی کھبار بعض لوگوں سے گھڑی ، رومال ،بال پوائنٹ،عینک وغیرہ رہ جاتے ہیں ہمیں ان لوگوں کا علم نہیں ہوتا کہ کون ہے اور کدھر کے ہیں اور نہ ان کے ساتھ کوئی رابطہ وغیرہ ہوتا ہےتو ایسے سامان کے استعمال اور تشہیر کا کیا حکم ہے ؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے کسی کو کوئی چیز مل جائے اوراس کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کو لقطہ کہتے ہیں، ایسی چیز ضائع ہونے کے خوف کی صورت میں اٹھا نا واجب ہے اور اگر ضائع ہونے کا خوف نہ ہوتو پھر اٹھانااگر چہ واجب نہیں لیکن بہتر ہے لقطہ کی نوعیت کو دیکھ کر اس کی تشہیر کی جائے گی ،چنانچہ اگروہ چیز جلد خراب ہونے والی ہو ، جیسے پھل،سبزی وغیرہ تو اسے اتنے وقت تک نہ رکھا جائے کہ خراب ہو جائے اور اگر خراب ہونے والی چیز نہ ہو جیسے گھڑی ،رومال بال پوائنٹ ،عینک وغیرہ تو اس وقت تک تشہیرکی جائے جب تک غالب گمان یہ ہو کہ مالک اس کو تلاش کرے گا اور جب یہ غالب گمان ہو جائے کہ اب مالک اس کو تلاش نہیں کرے گا تو پھراگراٹھانے والافقیر ہوتو خود استعمال کرسکتا ہے اورا گرمالدار ہوتو وہ چیز غر با پر صدقہ کرے۔
صورت مسئولہ کے مطابق ہوٹل میں کسی سے رہ جانے والا سامان لقطہ کے حکم میں ہے ،لہذا لقطہ کی نوعیت دیکھ کر اس کے مطابق اس کی تشہیر کی جائے اوراسے محفوظ رکھا جائے ۔اور جب اتنا وقت گزر جائے کہ لقطہ اٹھانے والے کا غالب گمان ہو جائے کہ اب مالک اس کی تلاش نہیں کرے گا تو لقطہ اٹھانے والے کے لیے اس شرط کے ساتھ لقطہ کو ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے کہ وہ فقیر ہو ، اور اگر مالدار ہو تو پھر اس کو غربا پر صدقہ کرے ۔اور اگر مالک مل جائے اور وہ اس پر راضی نہ ہو تو لقطہ اٹھانے والے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مالک کو اس کی قیمت ادا کرے ۔
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن اللقطة؟ قال: "لا تحل اللقطة، من التقط شيئا فليعرفه، فإن جاء صاحبها فليردها إليه، وإن لم يأت فليتصدق بها، فإذا جاء فليخيره بين الأجر، وبين الذي له"۔( المعجم الأوسط للطبراني، من اسمه أحمد، رقم الحديث:٢٢٠٧)
هي مال يوجد في الطريق ولا يعرف له مالك بعينه، كذا في الكافي التقاط اللقطة على نوعين: نوع من ذلك يفترض وهو ما إذا خاف ضياعها، ونوع من ذلك لا يفترض وهو ما إذا لم يخف ضياعها ولكن يباح أخذها أجمع عليه العلماء ۔ ۔ ۔ ويعرف الملتقط اللقطة في الأسواق، والشوارع مدة يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها بعدذلك هو الصحيح ۔ ۔ ۔ إن كان الملتقط محتاجا فله أن يصرف اللقطة إلى نفسه بعد التعريف،كذا في المحيط، وإن كان الملتقط غنيا لا يصرفها إلى نفسه بل يتصدق على أجنبي أو أبويه أو ولده أو زوجته إذا كانوا فقراء (الفتاوی الهندية،کتاب اللقطة،ج:٢،ص:٣٠٠)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں