بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

دروازے پر پردہ لٹکانے کا حکم


سوال

گھروں کے چوکھٹ( دروازے)پر پردہ  یا کپڑالگانا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ گھر کے دروازے پرتکبر اور زیب وزینت  کی غرض  سے پردہ لگانا مکروہ  ہے ،البتہ پردہ  لگانے کا مقصد یہ  ہو کہ کسی غیر محرم اوراجنبی کی نگاہ  گھر کے اندرنہ پڑجائےتو اس مقصد کے لیے  گھر کےدروازے  پر پردہ لگانا جائز ہے ۔

 

قال الله تعالى:﴿وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ﴾. (الحزاب:53)

إرخاء ‌الستر على الباب مكروه نص عليه محمد - رحمه الله تعالى - في السير الكبير لأنه زينة وتكبر والحاصل أن كل ما كان على وجه التكبر يكره وإن فعل لحاجة وضرورة لا هو المختار۔(الفتاوى الهندية‌،الباب العشرون في الزينة واتخاذ الخادم للخدمة،ج5،ص:359)


فتویٰ نمبر : 5967/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں