بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

داڑھی كے بالوں میں گره لگ جانے سے غسل كا حكم


سوال

میری داڑھی گھنگریالی ہے، جس میں کچھ بالوں کو چھوٹے گرہ خود بخود لگ جاتے ہیں، میں نے پڑھا ہے کہ غسل کے دوران معمولی سی جگہ بھی خشک نہیں رہنی چاہیئے۔ آپ اندازہ لگا ئيں کہ بالوں کا گرہ کتنا چھوٹا ہوگا۔ اس گره کی وجہ سے جو معمولی سا بال خشک رہ جانے کا امکان ہے اس سے غسل پر کوئی فرق پڑے گا یا نہیں ؟ میں اس بال کو پھر غسل کے بعد کاٹ دیتا ہوں، اگر یہ خشک رہ گیا ہو تو کیا غسل ٹھیک ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ جن  بالوں کو خود بخود گرہ لگ جائے تو اس سے غسل پر فرق  نہیں پڑتا، لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی کی داڑھی کے بالوں میں خود بخود  گرہیں لگ جاتے ہوں تو یہ غسل میں مانع نہیں، کیونکہ اس سے احتراز ممکن نہیں۔

 

يؤخذ من مسألة الضفيرة أنه لا يجب غسل عقد الشعر المنعقد بنفسه؛ لأن الاحتراز عنه غير ممكن، ولو من شعر الرجل، ولم أر من نبه عليه من علمائنا تأمل. ( رد المحتار، كتاب الطهارة، فرض الغسل، ج: 1، ص: 153)


فتویٰ نمبر : 10130/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں