بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 11/08/2026

دارالافتاء

 

چوری چھپے حج کا فریضہ ادا کرنا


سوال

کوئی شخص ویزہ پر سعودیہ عرب جائے اور ایام حج میں چوری چھپے حج   کرے تو کیا ایسا کرنے سے اس کا حج ادا ہو اجائے گا یا نہیں؟

جواب

 حج چند مخصوص افعال کی ادائیگی کا نام ہے جب کوئی شخص ان افعال کو اپنے وقت میں ادا کرے تو حج کی ادائیگی  سے اس کا ذمہ فارغ ہو جاتا ہے ۔

صورت مسئولہ کے مطابق  اگر کوئی شخص ایام حج میں چوری چھپے حج کے افعال ادا کرے تو اس سے اس کا ذمہ فارغ ہو جائے گا  ۔ تاہم چونکہ قوانین مفاد عامہ کے لیے بنائے جاتے ہیں ، اس لیے  قوانین کی خلاف ورزی کرنا  درست نہیں ۔

 

(أما تفسيره) فهو أنه عبارة عن الأفعال ‌المخصوصة ‌من ‌الطواف والوقوف في وقته محرما بنية الحج سابقا.( الفتاوى الهندية،كتاب المناسك،‌‌الباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ..، ج:١،ص:٢١٦)


فتویٰ نمبر : 10126/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں