بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے طلاق دینا


سوال

یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکی نے شریعت کے مطابق نکاح کیا اوراس کے بعد   فون پر بات بھی کرتے تھے اور   عوامی مجلس میں ملاقات بھی کرتے تھے لیکن  کبھی تنہائی میں نہیں ملے اور نہ ہم  بستری کی ہے اب  لڑکے نے لڑکی کو طلاق دی ہے تو  کیا  اس صورت میں لڑکی پر عدت واجب ہو گی یا نہیں ؟

جواب

باقاعدہ ہمبستری یا خلوت صحیحہ سے پہلے اگر شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے تو اس سے مطلقہ پر عدت گزارنا لازم نہیں ہوتی۔

لہذا اگر سوال میں بتائی گئی صورت واقعہ کے مطابق ہواور نکاح کے بعد شوہر کو  ہمبستری اور خلوت صحیحہ  کا موقع بالکل نہ ملا ہو  تو اس صورت میں مطلقہ پرعدت لازم نہیں۔

 

وقال اللہ تعالى :﴿‌يَاأَيُّهَا ‌الَّذِينَ ‌آمَنُوا ‌إِذَا ‌نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا﴾.( الأحزاب:٤٩)


فتویٰ نمبر : 6994/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں