بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

سرکاری ملازم کے لیے وقت کی پابندی کا حکم


سوال

میں ایک سرکاری ملازم ہوں میں سیکٹریٹ میں  کام کرتا ہوں ہماری حاضری  صبح سات بجے ہوتی ہے دفتر میں میں ایک خاتون  جو کہ اس محکمے کی  ہیڈ ہے اس کے ساتھ کام کرتا ہوں وہ خود گیارہ بجے آتی ہے اس کے آنے تک ہمارا کوئی کام نہیں ہوتا جب وہ ہوگی تو ہمارا کام ہوگا اس کے علاوہ دفتر میں ہمارا کوئی کام نہیں ہوتا  تو میرا سوال یہ  ہےکہ حکومت کی طرف سے جو سات بجے کا وقت مقرر ہے اس  تک پہنچنا  میرے لیےضروری ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ تنخوہ دار ملازم کے لیے  ادارہ جو وقت مقرر کرے  اس وقت حاضر رہنا اس کے لیے شرعا ًلازم ہے چاہے کام ہو یا نہ ہو ،لہذاصورت مسئولہ کے مطابق سائل  کے  لیے ضروری ہے کہ وہ حکومت  کی طرف سے مقرر کردہ وقت سات   بجےحاضر ہو اگر چہ دفتر میں  اس وقت کوئی کام نہ ہو ۔

 

(الخاص)۔۔۔۔۔۔(وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ، ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل)۔(الدر المختارعلى صدرردالمحتار:كتاب الإجارة،باب ضمان الأجير:ج:9،ص:94)


فتویٰ نمبر : 3606/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں