بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

عاريت پر لی ہوئی گائے کا ہلاک ہونا


سوال

میرے دوست کے پاس تین گائے تھیں میں نے اس سے کہا کہ ایک گائے مجھے دے دو میں اس کو  پال کر  اس کا دودھ استعمال کروں گا جب اس کا دودھ ختم ہوجائے تو گائے آپ کو واپس کروں گا ،اس نے میری بات مان کر  مجھے دے دی،تین مہینے بعد گائے بیمار ہوکر مرگئی ،آیا میرے اوپر اس گائے کی قیمت مالک کو دینا لازم ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  عاریت میں دی ہوئی چیز امانت کے حکم میں ہوتی ہے ،اگر وہ ہلاک ہو جائے تو اگر ہلاک ہونے میں عاریت پر لینے والے کا کوئی عمل دخل نہ ہو اور اس کی حفاظت میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی بھی نہ کی ہو تو اس کا ضمان اس پر نہیں آئے گا ، لیکن اگر وہ اس کی غفلت و کوتاہی یا تعدی کی وجہ سے ہلاک ہوجائے تو اس  پر ضمان لازم ہوگا۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر گائے سائل کی غفلت کی وجہ سے بیمار نہ ہوئی ہوبلکہ خود بیمار ہوکر مری ہو تو اس پر تاوان نہیں آئے گا لیکن اگر غفلت اور معروف طریقے سے دیکھ بال نہ کرنے کی وجہ سے گائے بیمار ہوئی ہو تو  پھر سائل پرضمان لازم ہوگا  ۔

 

العارية ‌هي ‌المال الذي تمتلك منفعته لآخر مجانا أي بلا بدل ويسمى معارا أو مستعارا أيضا.(دررالحکام  فی شرح مجلۃ الاحکام، الکتاب السادس الامانۃ، مادۃ:765،ج:2، ص:227)

‌وحكمها: ‌كونها ‌أمانة. وشرطها: قابلية المستعار للانتفاع وخلوها عن شرط العوض لانها تصير إجارة... ‌ولا ‌تضمن ‌بالهلاك من غير تعد) وشرط الضمان باطل... فإن آجر) المستعير (أو رهن فهلكت ضمنه المعير) للتعدي.(ردالمحتار على الدر المختار، كتاب العارية، ج:8، ص:474، 476، 477)


فتویٰ نمبر : 5921/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں