بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عدالتی تنسیخ نکاح کا حکم
سوال
میرا شوہر مجھے میرا حق نہیں دیتا تھا وہ صرف شام کے وقت میرے پاس آتاتھا، جب میری بیٹی ہوئی اب وہ چار سال کی ہے تو اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں غیر مردوں یعنی اس کے دوستوں کے ساتھ ناجائز تعلقات بناؤ ں ،میں نے اس سے انکار کیا اور اس سے کہا کہ مجھے طلاق دے دو تو اس نے مجھے کہا کہ اگر آپ غیر مردوں کے ساتھ تعلقات نہیں بناتی ہو تو میں آپ کو خرچہ بھی نہیں دوں گا اور تمھیں ذلیل کروں گا اور نہ آپ کو طلاق دوں گا ،اس کے بعد سے وہ مجھے اور میری بیٹی کو خرچہ نہیں دے رہا ہے،تو میں نے تنگ آکر عدالت سے رجوع کی تو عدالت نے میرے شوہر کو نوٹس بھیجا جس کا اس نے کوئی جواب نہیں دیا تو عدالت نے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کی ،آپ سے گزارش ہے کہ عدالت نے جوتنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کی ہے اس سے میں آزاد ہو گئی ہوں یا نہیں؟تاکہ آنے والی زندگی میں میرے لیے کوئی مسئلہ نہ ہو؟
جواب
واضح رہے کہ میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات قائم ہونے کے بعد اگر شوہر باوجود قدرت کے بیوی کے حقوق اور نان نفقہ وغیرہ کی ادائیگی سے انکار کرے جس کی وجہ سے عورت کے لیے خاوند کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو تو ایسی صورت میں اصل حکم تو یہ ہے کہ عورت شوہر کو طلاق یا خلع پر راضی کرے،تاہم اگر شوہر نہ تو حقوق ادا کر رہا ہو اور نہ ہی طلاق یا خلع پر راضی ہوتا ہو تو ایسی صورت میں شوہر متعنت کہلاتا ہے اور متعنت کی بیوی کو مسلمان حاکم یا عدالت کی طرف رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے ، ایسی صورت میں عدالت مکمل تحقیق کر ے گی ،اگر عدالت شوہر کے ظلم و ستم کو ثابت کر لے تو عدالت شوہر کو حکم دے کہ یا تو بیوی کو صحیح طریقے سے آباد کرےیا اس کو طلاق دے ، اگر وہ آباد کرے تو ٹھیک ،لیکن اگر وہ انکار کرے یا عدالت کا سمن ملنے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہو تو تب عدالت عورت کو تنسیخ نکاح کی ڈگری دے سکتی ہے اور یہ تنسیخ نکاح شرعا ً معتبر ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر واقعی سائلہ کا خاوند اس سے ناجائز مطالبات کرتا رہا اور مطالبات پورا نہ کرنے کی صورت میں بیوی اور بچی کا خرچ نہیں اٹھا رہا ہو اور نہ ہی طلاق کے لیے تیار ہو تو اس پر متعنت کی تعریف صادق آتی ہے ۔ایسی صورت میں بیوی کا عدالت کی طرف رجوع کرنا صحیح ہے اور اگر عدالت نے مکمل تحقیق کرلی ہو اور شوہر کو بطور مدعی علیہ عدالت میں حاضر ہونے کی اطلاع دے دی ہو لیکن اطلاع ملنے کے باوجود شوہر عدالت حاضر نہ ہوا ہو تو ایسی صورت میں عدالت کی جاری کردہ تنسیخ نکاح کی ڈگری طلاق کے قائم مقام ہوگی ۔بیوی اس ڈگری کے جاری ہونے کی تاریخ سے عدت گزار کر کسی اور شخص سے نکاح کر سکتی ہے۔
قال اللہ تعالی :فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ۔(البقرۃ 229)
وإذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به۔(الهداية ،باب الخلع ،ج2 ص404)
وأما المتعنت الممتنع عن الإنفاق ففي مجموع الأمير ما نصه إن منعها نفقةالحال فلها القيام فإن لم يثبت عسره أنفق أو طلق و إلا طلق عليه ،قال محشيه أي طلق عليه الحاكم ۔(الحيلة الناجزة ،ص 133)
إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء۔(الفتاوى الهندية ،الباب الثالث عشر في العدة ،ج 1ص526)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں