بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

نماز کے وقت میں دانت سے خون جاری ہونا


سوال

اگر کسی کے دانت سے خون جاری ہو تو وہ نماز کے وقت وضو کر کے نماز پڑھے یا آخری وقت تک مؤخر کرے؟

جواب

اگر کسی کے جسم سے  خون جاری ہو جائے تو  وہ نماز کو آخر وقت تک مؤخر کرے گا،اگر خون رک گیا تو وضوکر کے نماز ادا کرے گا، ليكن اگر خون جاری رہا  تو اسی حالت میں وضو کر کے نماز ادا کر ئے  تاکہ نماز اپنے وقت  میں ادا ہو ۔

صورت مسئولہ ميں  اگر کسی کے دانت سے خون جاری ہو گیا  تو وہ اس وقت کی نماز کو آخر وقت تک مؤخر کرے گا ،اگر آخر وقت تک  خون  نہ رکا  تو وضو کر کے نماز اپنے وقت میں ادا کرے ،البتہ اگر دوسرے وقت میں یہ خون رک گیا تو  اس نماز کا اعادہ کرے گا، اور اگر دوسرے وقت میں خون نہ رکا تو اس نماز کا اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

‌ولو ‌عرض ‌بعد دخول وقت فرض انتظر إلى آخره، فإن لم ينقطع يتوضأ ويصلي ثم إن انقطع في أثناء الوقت الثاني يعيد تلك الصلاة وإن استوعب الوقت الثاني لا يعيد لثبوت العذر حينئذ من وقت العروض۔(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الطهارة،ج:1ص:305)


فتویٰ نمبر : 10109/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں