بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

خشک نجاست کو پاک کرنا


سوال

 خشک نجاست(چپکلی کی بیٹ یا پیشاب ) پلاسٹک کی شیٹ (ریگزین) پر لگی ہو اور خشک ہوگئی ہو اسکو خشک کپڑے یا ٹشو کے ساتھ رگڑ کر اسکا رنگ بالکل ختم کر دیا تو کیا وہ پاک ہوا؟ اسی طرح اگر جسم پر کوئی نجاست مرئی لگ کر خشک ہو جائے اور اسکو رگڑ کر صاف کر دیں بغیر پانی استعمال کرنےکے تو کیا جسم کا وہ حصہ پاک ہوجائےگا؟

جواب

جس چیز میں نجاست جذب کرنے کی صلاحیت نہ ہو مثلا ہموار لوہا، شیشہ ،پلاسٹک وغیرہ اور اس پر نجاست لگ جائے تو  کسی پاک کپڑے وغیرہ کے ساتھ پونچھ لینے سے  بھی وہ پاک  ہو جائے گا  ،لیکن جس چیز  میں جذب کرنے کی صلاحیت ہو تو اس سے  پانی کے ساتھ نجاست زائل کرنا  ضروری ہے۔

صورت مسئولہ  کے مطابق  چھپکلی کی بیٹ  وغیرہ اگر پلاسٹک کے اوپر خشک  ہو جائے تو  کپڑے یا ٹشو کے ساتھ رگڑ کر زائل کرنے سے پاک ہو جائے گا لیکن  اگر جسم پر لگ  کر خشک ہو جائے تو پانی کے ساتھ  دھو کر زائل کرنا ضروری ہے۔

 

إذا وقع على الحديد الصقيل الغير الخشن كالسيف والسكين والمرآة ونحوها نجاسة من غير أن يموه بها فكما يطهر بالغسل يطهر بالمسح بخرقة طاهرة هكذا في المحيط ولا فرق بين الرطب واليابس ولا بين ما له جرم وما لا جرم له۔(الفتاوى الهندية كتاب الطهارة الباب السابع في النجاسة و احكامها ج1 ص98 )

 ما يطهر به النجس عشرة: (منها) الغسل يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية

(وأما) سائر النجاسات إذا أصابت الثوب أو البدن ونحوهما فإنها لا تزول إلا بالغسل، سواء كانت رطبة أو يابسة، وسواء كانت سائلة أو لها جرم ولو أصاب ثوبه خمر، فألقى عليها الملح، ومضى عليه من المدة مقدار ما يتخلل فيها، لم يحكم بطهارته، حتى يغسله. ( البدائع الصنائع ،کتاب الطهارة،فصل بيان ما يقع به التطهير،ص:84،ج:1)

"وإن أصاب بدنه لا يطهر إلا بالغسل رطبا كان أو يابسا وهو مروي عن أبي حنيفة رحمه الله."(الفتاوى الهندية کتاب الطهارۃ،الباب السابع في النجاسة، ص:44،ج:1)

 


فتویٰ نمبر : 10151/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں