بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کھانے کی ایک قسم کو "حلیم" کہنے کا حکم
سوال
آج کل لوگوں میں یہ بات عام ہے کہ کھانے کی ایک خاص ڈش کو "حلیم" کہتے ہیں لیکن " حلیم" اللہ تعالیٰ کی صفت ہے تو کیا اس سے اللہ تعالیٰ کی صفت کی توہین لازم آتی ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ عربی زبان میں "الحلیم" باری تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے، البتہ لفظ "حلیم" اردو زبان میں گندم سے بنی ایک مخصوص کھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، نیز اللہ رب العزت کے کچھ صفاتی نام ایسے ہیں جو صرف باری تعالی کے ساتھ مخصوص ہیں، غیر اللہ پر اس کا اطلاق نہیں کیا جاسکتا، جیسے "الرحمٰن"،’’الرزاق‘‘ وغیرہ۔ جب کہ کچھ ایسے صفاتی نام ہیں جو غیر اللہ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں، جیسے: مصور، وکیل، حلیم وغیرہ۔اور ’’حلیم‘‘ کا معنیٰ ہے’’بردبار‘‘۔ اور یہ صفت اللہ تعالیٰ کی صفات عامہ میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ کی صفت خاصہ میں سے نہیں ہے،لہذا کھانے کی ڈش کو "حلیم" کہنے میں اللہ رب العزت کی اس صفت کی توہین لازم نہیں آتی ،اس لیے کہ جب کوئی کہتا ہے کہ میں "حلیم" کھا رہا ہوں یا "حلیم" بنائی ہے تو سننے والوں کا ذہن کھانے کی مخصوص ڈش ہی کی طرف جاتا ہے نہ کہ باری تعالی کی صفت "الحلیم" کی طرف۔
"وذكر غير واحد من العلماء أن هذه الأسماء منها ما يرجع إلى صفة فعلية ومنها ما يرجع إلى صفة نفسية ومنها ما يرجع إلى صفة سلبية. ومنها ما اختلف في رجوعه إلى شيء مما ذكر وعدم رجوعه وهو الله والحق أنه اسم للذات وهو الذي إليه يرجع الأمر كله، ومن هنا ذهب الجل إلى أنه الاسم الأعظم، وتنقسم قسمة أخرى إلى ما لا يجوز إطلاقه على غيره سبحانه وتعالى كالله والرحمن وما يجوز كالرحيم والكريم وإلى ما يباح ذكره وحده كأكثرها وإلى ما لا يباح ذكره كذلك كالمميت والضار فإنه لا يقال: يا مميت يا ضار بل يقال: يا محيي يا مميت ويا نافع يا ضار، والذي أراه أنه لا حصر لأسمائه عزت أسماؤه في التسعة والتسعين"
(تفسير روح المعاني ،سورۃ الاعراف،ج:5،ص:115)
"والحلم، بالكسر : الأناة، والعقل، ج: أحلام وحلوم، وﻣﻨﻪ:(أم تأمرهم أحلامهم بهذا) وهو حليم. ج: حلماء وأحلام"۔(القاموس المحيط، فصل الحاء، ج:1، ص:1096)
"(ع- صف) (1) بردبار۔ متحمل مزاج۔ نرم۔ ملائم (2) (ار- ا- مذ) ایک قسم کا کھانا جو اناج، گوشت اور مسالے ڈال کر پکایا جاتا ہے"۔( فیروز اللغات: مادہ: ح-ل، ص: 608)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں