بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

اپنی بیوی کے ساتھ اجنبی شخص کو زنا کرتے ہوئے دیکھ کر اس کو قتل کرنا


سوال

اگر کوئی شخص کسی کو اپنی  بیوی کے ساتھ زنا کرتے ہوئے دیکھے تو اس کو قتل کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر  کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ  اجنبی شخص کو زنا کرتے ہوئے دیکھ لے ،تو اگر اس کو معلوم ہو کہ اگر میں اس کو ڈانٹوں گا، تو  یہ بھاگ جائےگا، تو پھر اس کو قتل کرنا جائز نہیں ،لیکن اگر اس کا غالب  گمان ہو کہ زجر کرنے سے بھی یہ نہیں جائےگا  تو پھر آلہ قتل سے اس کے ساتھ لڑ نا  جائز  ہے ، اور اس  دوران اس کو قتل کرنا بھی جائز ہے۔

 

وسئل الفقيه أبو جعفر - رحمه الله تعالى - عن رجل وجد رجلا مع امرأته أيحل له قتله؟ . قال: إن كان يعلم أنه ينزجر عن الزنا بالصياح أو بالضرب بما دون السلاح فإنه لا يقتله، ولا يقاتل معه بالسلاح، وإن علم أنه لا ينزجر إلا بالقتل والمقاتلة معه بالسلاح حل له القتل، كذا في الذخيرة .(الفتاوی الهندية،كتاب الكراهية،الباب الثاني في العمل بغالب الرأي،ص:362ج:5)

 


فتویٰ نمبر : 5920/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں