بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سبزیاں بیچنے میں خسارہ ہونے کی صورت میں عشر


سوال

میں  سبزیاں بیچنے کے بعد عشر ادا کرتا ہوں  ،لیکن ایک مرتبہ جب میں نے سبزیاں فروخت کیں تو مجھے اس میں خسارہ ہوا۔سوال یہ ہے کہ کیا مجھ سے عشر ساقط ہوگا  یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ زمین سے حاصل شدہ کل پیداوار (چاہے کم ہو یا زیادہ)میں عشریا نصف عشر واجب ہوتا ہے ۔

 صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص سبزیاں فروخت کرنے کے بعد عشر ادا کرتا ہو اور اسے اس میں خسارہ ہوجائےتو اس سے عشر ساقط نہیں ہوگا ،کیونکہ عشر زمین سے حاصل شدہ پیداوار میں واجب ہےنہ کہ اس سے حاصل ہونے والے نفع میں۔

 

قال: " وكل شيء ‌أخرجته الأرض مما فيه العشر لا يحتسب فيه أجر العمال ونفقة البقر" لأن النبي عليه الصلاة والسلام حكم بتفاوت الواجب لتفاوت المؤنة فلا معنى لرفعها.(الهداية،باب الزكوة الزروع والثمار،ج:1،ص:109)

"(قبل رفع مؤن الزرع) بضم الميم وفتح الهمزة جمع المؤنة وهي الثقل والمعنى بلا إخراج ما صرف له من نفقة العمال والبقر وكري الأنهار وغيرها مما يحتاج إليه في الزرع. ( مجمع الأنهر شرح ملتقى الأبحر،باب زكوة الخارج،ج:1،ص:216)


فتویٰ نمبر : 10101/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں