بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عشر کی ادائیگی میں فصل پر آنے والےخرچہ کو منہا کرنا


سوال

اگر کوئی شخص اپنی کھیت پر کدو کی فصل کاشت کرتا ہے اور اس کے لیےکھیت میں ایک خاص قسم کا  جال لگاتا ہے جس پر بہت خرچہ آتا ہے، تو کیا عشر ادا کرتے وقت جال کاخرچہ نکالے گا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ زمین سے حاصل شدہ کل پیداوار میں عشر یا نصف عشر واجب ہوتا ہے، اسی وجہ سے فصل کے پکنے تک اس پر ہونے والے  اخراجات کو منہا  نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام پیداوار سے عشر یا نصف عشر ادا کیا جائے گا ۔

صورت مسئولہ کے مطابق کدو کی فصل کے لیے جال لگانے کے اخراجات کو عشر سے منہا نہیں کیا جائے گا بلکہ کھیت کی مجموعی پیداوار سے عشر ادا کرنا ضروری ہوگا۔

 

" وكل شيء ‌أخرجته ‌الأرض مما فيه العشر لا يحتسب فيه أجر العمال ونفقة البقر " لأن النبي عليه الصلاة والسلام حكم بتفاوت الواجب لتفاوت المؤنة فلا معنى لرفعها۔ (الهداية، كتاب الزكاة، ج:1، ص:109)


فتویٰ نمبر : 10099/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں