بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

کپڑے دھونے کے بعد منی کا داغ باقی رہنے کا حکم


سوال

اگر منی کا داغ کپڑے کی دھلائی کے بعد بھی  کپڑے پر رہ جائے تو اس صورت میں کپڑا پاک ہوگا  یا ناپاک؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی قسم کی نجاست کپڑوں پر لگنے کی صورت میں اگر کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوکر نجاست کو کپڑوں سے زائل کرلیا جائے تو کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، اور اگر وہ نجاست نظر نہ آرہی ہو  جس کی وجہ سے نجاست کے زائل ہونے کا اندازہ نہ ہورہا ہو یا دھونے کے باوجود اس کا رنگ وغیرہ نہ جارہاہو تو تین مرتبہ اچھی طرح دھوکر ہر مرتبہ بقدرِ  طاقت اسے نچوڑ لیا جائے تو وہ کپڑا پاک سمجھا جائے گا، چاہے اس نجاست کا اثر (رنگ وغیرہ) باقی ہی کیوں نہ ہو۔ لہذا اگر کوئی شخص تین مرتبہ اچھی طرح کپڑے کو دھولے، یعنی منی (کے اجزاء و مادے) کو زائل کرکے  ہر مرتبہ کپڑے کو رگڑ کر اپنی طاقت کے بقدر نچوڑ لے، اس کے باوجود بھی کپڑے پر داغ  باقی رہے تو وہ کپڑا پاک  سمجھا جائے گا۔

 

و إن کانت شیئًا لایزول أثرہ إلا بمشقة بأن یحتاج في أزالته إلی شيء آخر سوی الماء کالصابون لایکلف بإزالته ... و یشترط العصر في کل مرة ویبالغ في المرة الثالثة. (الفتاوى الهندية، الباب السابع في النجاسة وأحکامها، ج:1، ص:96)


فتویٰ نمبر : 10093/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں