بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مسجد کی زمین


سوال

مسجد کی زمین

جواب

مسجد کی زمین کوذاتی استعمال میں لانے کا حکم

ہمارے محلہ میں ایک آدمی ہے جس نے پنشن لی  اور اس سے اپنے گھر کے لیے پلانٹ لگانا چاہتا ہے مگر شمسی پلانٹ میں 26 شمسیاں ہونے کے باعث ابھی پلانٹ مسجد میں لگانا چاہتا ہے اور یہ کہتا ہےکہ اس سے مسجد کو بھی بجلی ملے اور میرے گھر  کا بھی اسی سے گزارا ہوگا  اور پلانٹ بھی میرا ہوگا اگراس میں کچھ خرابی آجائے تو میں خود اس کا بوجھ برداشت کرونگا، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق

واضح رہے کہ مسجد کے لیے وقف شدہ زمین کو مسجد کے علاوہ کسی دوسری چیز میں استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق ذاتی ملکیت کا شمسی پلانٹ  مسجد میں  لگانا  جائز نہیں۔ اگرچہ اس کی کچھ بجلی مسجد میں دینے کا ارادہ بھی ہو۔

 

(و) كره تحريما (‌الوطء ‌فوقه، والبول والتغوط) لأنه مسجد إلى عنان السماء... (قوله إلى عنان السماء) بفتح العين، وكذا إلى تحت الثرى كما في البيري عن الإسبيجابي.(ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة ومايكره فيها،ج:1،ص:656)


فتویٰ نمبر :

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں