بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

میزان بینک میں پیسے رکھ کر منافع حاصل کرنا


سوال

میزان بینک میں پیسے رکھ کر منافع حاصل کرنا کیسا ہے؟

جواب

موجودہ حالات کے تناظرمیں سودی کاروبار کی حوصلہ شکنی اوراسلامی معیشت کو ترویج دینے کی خاطر اسلامی بینک کام کررہے ہیں اگرچہ ہرایک اسلامی بینک کے نام سے کھلنے والے ادارے پراعتماد ممکن نہیں، لیکن جس بینک کے قواعد و ضوابط واقعتاً شرعی ہوں اورجید علماءکرام کی نگرانی میں ان پرعمل کرایا جاتاہوتوشرعاًان کے ساتھ پیسے رکھ کرمنافع حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

صورت مسؤلہ میں ذکرکردہ (میزان بینک) کے معاملات ہماری معلومات کے مطابق تا حال شرعی اصول کے موافق ہیں اور جید علماء کرام  ان کی نگرانی کررہے ہیں اس لیے ان میں پیسے رکھ کرمنافع حاصل کرناجائز ہے۔

 

قال اللہ تعالی:(وَأَحَلَّ ٱللَّهُ الۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبَوٰاْۚ) (البقرة: 275)

الأمور ‌بمقاصدها ‌يعني: ‌أن ‌الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر.(شرح المجلةالأتاسي، المادة:2، ج:1، ص:13)


فتویٰ نمبر : 5901/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں