بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

شوہر کی اجازت کے بغیر جہیز کا سامان فروخت کرنا


سوال

کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر  ضرورت کے وقت اپنے جہیز کا سامان فروخت کر سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شادی کے موقع پر ماں باپ کی طرف سے جو جہیز کا سامان لڑکی کو دیا جاتا ہے، وہ لڑکی کی ملکیت  اور اس کا حق ہوتا ہے، اس لئے وہ جہیز  کی چیزوں میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کر سکتی ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق لڑکی کا جہیز کا سامان شوہر کی اجازت کے بغیر فروخت کرنا جائز ہے، البتہ اخلاقا اور مروتا  باہم اتفاق کو قائم رکھنے کے لیے بیوی کو شوہر سے اجازت لینی چاہیے۔

 

"فإن کل أحد يعلم أن الجهاز ملک المرأة، وأنه  إذا طلقهاتأخذه کله ،وإذا ماتت يورث عنها". (رد المحتار على الدر المختار، مطلب فيما لو زفت إليه بلاجهاز، ج:3، ص:583)


فتویٰ نمبر : 6966/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں