بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
ایک نکاح کے ہوتے ہوئے دوسرا نکاح کرنا
سوال
ایک شخص نے خفیہ طور پر نکاح کر لیا تھااور نکاح کے دوران گواہ موجود نہیں تھے، پھر کچھ عرصہ کے بعد چونکہ خفیہ نکاح کا لڑکا یا لڑکی کے گھر والوں میں سے کسی کو پتہ نہیں تھا۔ لڑکی کے گھر والوں نے اس کا رشتہ دوسری جگہ کردیا۔تو اب غرض سوال یہ ہے کہ پہلے نکاح کے ہوتے ہوئے دوسرا نکاح کرنا کیسا ہے ؟لڑکی کے نکاح ثانی کے بعد اگر زوج اول لڑکی سے رشتہ ختم کرنا چاہےتو صرف عزم کافی ہوگایاصراحتاًطلاق دینی پڑے گی۔اور کیا طلاق کی صورت میں لڑکی پر عدت گزارنا واجب ہوگا یا نہیں؟جب کہ پہلے زوج اور لڑکی کے مابین خلوت صحیحہ اور دخول یعنی جماع بھی ہوچکی ہے۔
جواب
واضح رہے کہ صحت نکاح کے لیے دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کا بطور گواہ موجود ہونا ضروری ہےگواہ کی غیر موجودگی میں نکاح فاسد رہتا ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے درمیان باہمی رضامندی سے نکاح میں اگر گواہ موجود نہیں تھے تو وہ نکاح فاسد تھا جوکہ مفید ملک نہیں، تاہم اگر اس نکاح فاسد کے بعد جماع ہوا ہو تو پھر طلاق اورعدت گزارنے سے پہلے دوسرا نکاح درست نہیں اس لیے اگر دوسری جگہ رشتہ سے مراد عقد نکاح ہو تو دوسرا نکاح بھی فاسد ہے نیز پہلے شوہرسے نکاح ختم ہونےکے لیے صرف عزم کافی نہیں، بلکہ قاضی کی فرقت یا شوہر کی طرف سے طلاق دینا ضروری ہے جس کے بعد تین حیض گزارنےاور یاحمل کی صورت میں وضع حمل سے عدت ختم ہوگی،عدت ختم ہونے کے بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے ۔
والمراد بالنكاح الفاسد النكاح الذي لم تجتمع شرائطه كتزوج الأختين معا والنكاح بغير شهود ونكاح الأخت في عدة الأخت ونكاح المعتدة.(البحرالرائق، كتاب النكاح، باب المهر،ج:3،ص:181)
المتاركة في الفاسد بعد الدخول لا تكون إلا بالقول كخليت سبيلك أو تركتك ومجرد إنكار النكاح لا يكون متاركة... وقال صاحب المحيط: وقبل الدخول أيضا لا يتحقق إلا بالقول... (وتجب العدة بعد الوطئ) لا الخلوة للطلاق لا للموت (من وقت التفريق) أو متاركة الزوج وإن لم تعلم المرأة بالمتاركة في الاصح. (ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب النكاح، باب المهر، مطلب فى نكاح الفاسد،ج:4،ص:276)
من أنها تجب بثلاث حيض كوامل في الموطوءة بشبهة أو نكاح فاسد في الموت والفرقة اهـ أي إن كانت تحيض وإلا فثلاثة أشهر أو وضع الحمل.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب النكاح،باب المهر،مطلب في النكاح الفاسد،ج:4،ص:280)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں