بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

عدت وفات میں بیوہ کا ڈپریشن دور کرنے کے لیے اسکول جانا


سوال

ایک بیوہ جوان خاتون ہے ، ان کے شوہر کا ابھی انتقال ہوا ہے، دو بیٹے باہر ملک پڑھنے گئے ہیں، وہ یہاں ایک اسلامی اسکول میں پڑھاتی ہے، معاش کا کوئی مسئلہ نہیں، وہ عدت میں اسکول جانا چاہتی ہے، تاکہ ڈپریشن سے بچ سکے، کیونکہ یہاں وہ گھر میں تنہا ہے ، اس لیے وہ عدت کے دوران بھی اسکول جانا چاہتی  ہے، کیا وہ اسکول جاسکتی ہے؟ جبکہ ان کا معاش کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ عدت وفات کے دوران عورت کیلئے بغیر کسی شرعی عذر  کے گھر سے نکلنا (چاہے دن ہو یا رات)جائز نہیں، البتہ اگر کوئی شرعی ضرورت در پیش ہو، مثلاً بیمار ہو، تو علاج کے لئے جاسکتی ہے، اسی طرح اگر عدت وفات میں عورت کے پاس گزر بسر کے لیے کوئی انتظام نہ ہو، تو کسب معاش کی غرض سے دن کے وقت نکلنے کی گنجائش ہے، لیکن رات بہرحال گھر میں آکر گزارےگی۔

صورت مسؤلہ کے مطابق محض تنہائی یا  ڈپریشن ختم کرنے کے لیے بیوہ کا عدت کے دوران گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے، البتہ بیوہ کو ڈپریشن سے بچانے اور تنہائی دور کرنے کے لیے اس کے محرم رشتہ داروں اور تعلق رکھنے والی عورتوں کو چاہیے کہ وہ   بیوہ کے گھر جا کر اس کی دل جوئی کر لیا  کریں ۔

 

(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولايخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لاتجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع. (ردالمحتار على الدرالمختار، باب العدة، فصل في الحداد، ج: 3، ص: 356)

(قوله: ومعتدة الموت تخرج يوماً وبعض الليل ) لتكتسب لأجل قيام المعيشة؛ لأنه لا نفقة لها، حتى لو كان عندهاكفايتها صارتكالمطلقة؛ فلايحل لها أن تخرج لزيارة ولا لغيرها ليلاً ولا نهاراً. والحاصل: أن مدار الحل كون خروجها بسبب قيام شغل المعيشة، فيتقدر بقدره، فمتى انقضت حاجتها لايحل لها بعد ذلك صرف الزمان خارج بيتها، كذا في فتح القدير. (البحر الرائق، باب العدة، فصل في الإحداد، ج:4، ص: 166)


فتویٰ نمبر : 6952/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں