بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/08/2026

دارالافتاء

 

چیونٹیوں کو مارنا


سوال

گھر کے کمروں اور واش روم میں بکثرت چیونٹیاں موجود ہوں جس کی وجہ سے گھر والوں کو مشکلات ہوں تو اس صورت میں کیا چیونٹیوں کو مارنا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ وہ چیونٹیاں جو تکلیف کا باعث بن رہی  ہوں ان کا  مارنا جائز ہے،اور اس کے مارنے میں دوائیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

لہذا صورت  مسئولہ کے  مطابق اگر  گھر کے کمروں اور واش روم  وغیرہ میں بکثرت چیونٹیاں موجود ہوں ،اور وہ تکلیف کا باعث بن رہی ہوں تو ان کو مار سکتے  ہیں۔

 

‌قتل ‌النملة ‌تكلموا فيها والمختار أنه إذا ابتدأت بالأذى لا بأس بقتلها وإن لم تبتدئ يكره قتلها واتفقوا على أنه يكره إلقاؤها في الماء۔( الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراھیۃ،ج:5ص:361)


فتویٰ نمبر : 5875/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں