بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
عقد شرکت میں نفع کی تقسیم مجہول رکھنے کا حکم
سوال
میراکاسمیٹک کا کاروبا ر ہے جس میں میں نے اپنے ذاتی بیس لاکھ روپے لگائے تھے اور ساتھ ہی میرے ایک دوست نے میرے ساتھ کاروبا ر میں شریک ہونے کے لیے مجھے پانچ لاکھ دئے تھے ،ابتدا میں ہم نے منافع کی شرح تقسیم نہیں کی تھی اب وسعت کاروبار کی وجہ سےمیرے لیے کاروباری منافع کا اندازہ لگانا مشکل ہے،اس لیےمیں کسی حساب کتاب کے بغیر ہر ماہ اپنے دوست کو پانچ، چھ ہزار روپے دے دیتا ہوں۔اب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ شریعت کی نظر میں ہمارایہ کام کیسا ہے؟یا پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جواب
واضح رہے کہ دو یا زائد افراد کے درمیان شرکت میں نفع کی شرح کو متعین نہ کرنے اور اس کو مجہول رکھنے سے شرکت فاسد ہوتی ہے۔
صورت مسئولہ میں شرکت کی مذکورہ صورت شرکت فاسدہ ہے،کیونکہ اس میں نفع کی شرح کو متعین نہیں کیا گیا ہے ، اب اگر شرعا جائز طریقے سے معاملہ کرنا چاہتے ہیں توپہلے اس معاملے کو ختم کریں اور دوبارہ نئے سرے سے اس طرح شرکت کریں کہ دونوں رقم ملاکر اس پر کاروبار شروع کریں ،اور کل نفع میں فیصد کے اعتبار سے نفع کی شرح دونوں باہمی رضامندی سے طے کرلیں ۔جب کہ کاروبار میں نقصان کی صورت میں دونوں سرمایہ میں تناسب کے حساب سے نقصان برداشت کریں گے۔
وهو الشركة بالأموال: فهو أن يشترك اثنان في رأس مال، فيقولان اشتركنا فيه، على أن نشتري ونبيع معا، أو شتى، أو أطلقا على أن ما رزق الله عز وجل من ربح، فهو بيننا على شرط كذا، أو يقول أحدهما: ذلك، ويقول الآخر: نعم.(بدائع الصنائع،كتاب الشركة،أنواع الشركة،ج:6،ص:56)
إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا،فلا شك أنه يجوز ويكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو علي أحدهما والوضيعة على قدر رأس المالين متساويا و متفاضلا.(بدائع الصنائع فى ترتيب الشرائع،كتاب الشركة،ج:6،ص:62)
يكون رأس المال في شركة الأموال مشتركا بين الشريكين متساويا أو متفاضلا. أما في صورة عقد الشركة بينهما على أن يكون رأس المال من أحدهما والعمل من الآخر فإذا اتفق أن يكون الربح بينهما مشتركا تكون مضاربة كما ستأتي في الباب المخصوص، وإذا كان تمام الربح سيعود للعامل بضاعة يكون قرضا، وإذا شرط أن يعود تمام الربح لصاحب رأس المال فيكون رأسي المال في يد العامل بضاعة ويكون العامل مستبضعا وبما أن المستبضع وكيل متبرع فيعود جميع الربح والخسار على صاحب المال.( درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، الباب السادس في بيان شركة العقد، الفصل الثالث في بيان الشروط الخاصة بشركة الأموال،ج:3،ص:352)
يشترط أن تكون حصة الربح الذي بين الشركاء جزءا شائعا كالنصف والثلث والربع.(شرح المجلة،الباب السادس: في بيان شركة العقد،الفصل الأول: في بيان تعريف شركة العقد وتقسيمها، المادة 1337، ص:256)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں