بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/08/2026

دارالافتاء

 

شاہ ویر اور شاہ ویز نام رکھنا


سوال

شاہ ویر اور شاہ ویز کے معنی کیا ہیں ؟ان دونوں میں سے زیادہ مناسب نام کون سا ہے؟

جواب

شریعت مطہرہ کی رو سے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولادکے لیے اچھا  نام تجویز کریں ،نیز نام رکھنے میں  اچھے اور درست معنی یا نیک شخصیت کی طرف نسبت  کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

"شاہ ویز"دو لفظوں سے مرکب نام ہے،  پہلے جزء  "شاہ "کے معنی ہےآقا ،مالک ،بادشاہ  اور دوسرے جزء "ویر" کا معنی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود نہیں ملا۔

"شاہ ویر"فارسی لغت کا مرکب نام ہے ،شاہ کا معنی ہےآقا ،مالک ،بادشاہ  اور ویر کے معنی بہادر اور شجاع کے ہیں ،تو شاہ ویر کے معنی ’’بہادروں کے سردار ‘‘کے ہوئے ۔

 "شاہ ویز" کا معنی ہمیں معلوم نہ ہوسکا البتہ "شاہ ویر"نام رکھنے کی گنجائش ہے  ۔

 

"عن ‌أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم ‌تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم".( سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء ج:4،ص:442)

"شاه:فارسی،اسم ،مذکر(1) آقا،مالک (2)بادشاہ(3)فقیروں اور سیدوں کا لقب"۔ (فيروزاللغات،حرف شین،ص:882)

"ویر:(بيائے معروف)(س،صفت) بهادر،شجاع "۔(فيروزاللغات، حرف واو،ص:1485)


فتویٰ نمبر : 5898/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں