بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
سکریپ بطور قرض لینا
سوال
میرا ایک بھائی ہے جوسکریپ کا کاروبار کرتا ہے، وہ جب سکریپ بیچتا ہے تو گاڑی لگا لیتا ہے ۔گاڑی میں جگہ باقی رہتی ہےتو وہ دوسرے دکاندار سے سکریپ بطور قرض لیتا ہے اور اپنی گاڑی کو پورا کرلیتا ہے، بعد میں اس کا سکریپ یا پیسے دیتا ہےاس کا کیا حکم ہے کیا یہ سود ہے یا نہیں؟اگر سود نہیں تو اس کی وجہ بھی بیان کریں ۔
جواب
شرعی نقطۂ نظر سےمکیلات و موزونات میں قرض کا معاملہ درست ہےاور قرض واپس کرتے وقت اتنی مقدار میں دینالازم ہےجتنا لیا تھا۔ تاہم اگر قرض لیتے وقت کمی بیشی کی شرط نہیں لگائی گئی ہوتو ادائیگی میں اضافہ جائز ہے۔اور اگر کمی بیشی کی شرط لگائی گئی ہوتو پھر یہ معاملہ سود کے زمرے میں شامل ہو کرناجائز رہے گا۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر کسی سے اسکریپ بطور قرض لیا ہو تو واپسی کے وقت اتنی مقدار میں واپس کرناہے جتنا لیا تھا اوراگر کمی بیشی کی شرط لگائی جائے تو یہ سود ہوگا ۔اور اگر اسکریپ کے بدلے پیسے دینا طےہو تو سکریپ اٹھاتے وقت اس کی مقدار اور قیمت کا معلوم ہونا اور رقم ادا کرنے کی مدت متعین کرنا ضروری ہے۔
"ويجوز القرض فيما هو من ذوات الأمثال كالمكيل والموزون، والعددي المتقارب كالبيض، ولا يجوز فيما ليس من ذوات الأمثال كالحيوان والثياب، والعدديات المتفاوتة."(الفتاوى الهندية، کتاب البيوع، الباب التاسع عشر فی القرض و الاستقراض، ج: 3،ص:202،201)
استقراض العجين وزنا يجوز وينبغي جوازه في الخميرة بلا وزن.( رد المحتار على الدر المختار، كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض، مطلب كل قرض جر نفعا حرام: 5/167)
يجوزاستقراض الجوز كيلا وكذا استقراض الباذنجان عددا هكذا في المحيط، قال محمد في كتاب الصرف: إن أبا حنيفةكان يكره كل قرض جر منفعة قال الكرخي: هذا إذا كانت المنفعة مشروطة في العقد بأن أقرض غلة ليرد عليه صحاحا أو ما أشبه ذلك فإن لم تكن المنفعة مشروطة في العقد فأعطاه المستقرض أجود مما عليه فلا بأس به.( الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الباب التاسع عشر في القرض والاستقراض والاستصناع: 3/233)
(ومنها) أن يكون المبيع معلوما وثمنه معلوما علما يمنع من المنازعة.(بدائع الصنائع، كتاب البيوع، فصل في شرائط الصحة في البيوع، ج:5، ص:156)
"(قوله ويجوز البيع بثمن حال ومؤجل) لإطلاق قوله تعالى:{وأحل الله البيع} [البقرة: 275] وعنه عليه الصلاة والسلام «أنه اشترى من يهودي طعاما إلى أجل معلوم ورهنه درعه» . ولا بد أن يكون الأجل معلوما؛ لأن الجهالة فيه مانعة من التسليم الواجب بالعقد، فهذا يطالبه به في قريب المدة، وهذا يسلمه في بعيدها." (فتح القدير، كتاب البيوع، ج:6، ص:261)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں