بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

بہو کو کفارہ اور زکوۃ کی رقم دینا


سوال

کیا سسر بہو کو کفارہ اور زکوۃ کی رقم دے سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

 زکوٰۃ اوردیگرصدقات واجبہ جس طرح دوسرے مستحقین کو دے سکتے ہیں، اسی طرح مستحقِ زکوٰۃ بہن، بھائی  ،بہو ، داماد کو  بھی دے سکتے ہیں بلکہ اجنبی کی بجائےمستحق رشتہ داروں کودینا زیادہ بہتر ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق سسر کے لیے مستحق بہو کو کفارہ اورزکوۃ کی رقم دینا جائز ہے۔

 

ويجوز ‌دفعها ‌لزوجة أبيه وابنه وزوج ابنته۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،كتاب الزكوة،باب المصرف۔ج:3،ص:293)

والأفضل ‌صرفها للأقرب فالأقرب من كل ذي رحم محرم منه ثم لجيرانه ثم لأهل محلته ثم لأهل حرفته ثم لأهل بلدته۔(مراقي الفلاح شرح نورالإيضاح،كتاب الزكوة،باب المصرف،ص411)


فتویٰ نمبر : 10057/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں