بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سونا نصاب سے کم ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم


سوال

 اگر کسی کے پاس سونے کے نصاب سے کم سونا ہو،اور اس کے علاوہ حاجت اصلیہ سے زائد کوئی رقم یا سامان یا چاندی نہیں تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی؟

جواب

شریعت مطہرہ کی رو سے زکوۃ اور قربانی کے واجب ہونے کے لئے چاندی یا سونا میں سے کسی ایک نصاب کا پورا ہونا ضروری ہے ،لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو اور  نصاب سے کم ہو  تو اس پرقربانی واجب نہ  ہوگی۔

 

إذا كان له ذهب مفرد فلا شيء فيه حتى يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال؛ لما روي في حديث عمرو بن حزم «والذهب ما لم يبلغ قيمته مائتي درهم فلا صدقة فيه فإذا بلغ قيمته مائتي درهم ففيه ربع العشر» وكان الدينار على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم مقوما بعشرة دراهم.( بدائع الصنائع،کتاب الزکاة،410،ج:2)


فتویٰ نمبر : 10033/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں