بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مدرسہ کی طرف سے اساتذہ كو مکان اور بجلی دینا


سوال

 بعض مدارس میں اساتذہ کو رہنے کے لیے مکان اور بجلی مدرسے کی طرف سے دی جاتی ہے، کیا یہ شرعاً درست ہے؟

جواب

اگر مدرسہ کی طرف سے مدرس کے لیے رہائش اور دوسری سہولیات کا بندوبست کیاجائے، اورمدرسہ اورطلبا کا مفاد بھی اسی میں ہو، توایسی صورت میں اساتذہ کو یہ سہولیات مدرسہ کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئےدیے جا سکتےہیں، جو تنخواہ کے ساتھ خدمات کے معاوضہ کا حصہ ہے۔ شرعاً ایسی سہولیات دینے میں کوئی حرج نہیں۔

 

 (قوله: ‌ثم ‌ما ‌هو ‌أقرب ‌لعمارته إلخ) أي فإن انتهت عمارته  من الغلة شيء يبدأ بما هو أقرب للعمارة  ۔ ۔ ۔ ثم ما هو أقرب إلى العمارة، وأعم للمصلحة كالإمام للمسجد، والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح.(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الوقف،ج:4،ص:368)


فتویٰ نمبر : 5835/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں