بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
انٹرنیٹ ،کیبل کنکشن کے کاروبار کا حکم
سوال
میرا ایک چچا وفات پا گیا ہے،وفات کے بعد اس کی صرف ایک بیوی رہ گئی ہے باقی اس کے کوئی بچے نہیں ،وہ کیبل اور انٹرنیٹ کا کاروبار کرتے تھے،سب سے پہلےانہوں نے کیبل کا کاروبار شروع کیا تھااور اب اس کا نیٹ ورک کافی پھیلا ہوا ہے،اس کے بعد انہوں نے انٹرنیٹ کا کاروبار شروع کیاتھالیکن یہ انٹرنیٹ کیبل کے پیسوں سے سٹارٹ نہیں ہوا تھا بلکہ کسی سے قرض لیے تھے،اب ہمارے خاندان والے کہتے ہیں کہ یہ کیبل کا کام ختم کرادیں کیونکہ اس کو عذاب ملتا رہے گا۔میرے والد صاحب چونکہ ان کے بڑے بھائی ہیں اس لیے وہ کہتے ہیں کہ اس کیبل اور نیٹ کو ختم کرادیں،تو کیا ہم مرحوم کے کاروبار(کیبل،انٹرنیٹ)کو ختم کریں یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جوچیز اصل کے اعتبار سے گناہ کے کام میں استعمال ہونے کے لیےنہ بنی ہو،لیکن لوگ اسے گناہ میں بھی استعمال کرتے ہوں تو اس کا کاروبار جائز ہے،پھر اگر کوئی اس کوناجائز اور حرام مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہو تو اس کا وبال اسی پر ہوگا۔
صورت مسؤلہ میں کیبل، انٹرنیٹ کے کاروبار کا چونکہ صحیح مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے،اس لیے اس کے کاروبارکو مطلقاًحرام نہیں کہا جاسکتا، لہذاکاروبارباقی رکھنےکی گنجائش ہے،تاہم اگر اہل علاقہ کے بارے میں معلوم ہو کہ زیادہ استعمال ناجائز مقاصد کے لیے ہورہا ہے توپھر اس کو ختم کردینا زیادہ بہتر ہے۔
"إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر''۔ (الأشباه والنّظائر،ابن نجيم،القاعدة التاسعة عشر، ص:81)
"وعرف بهذا أنه لا يكره بيع مالم تقم المعصية به كبيع جارية المغنّية."(ردّ المحتار على الدّرالمختار:كتاب الجهاد،باب البغاة،مطلب في كراهية ما تقوم المعصية بعينه، ج:6، ص:421)
"و بيع الغلام الأمرد ممن يعلم أنّه ممن يعص الله يكره لأنّه إعانة على المعصية."(خلاصة الفتاوى، كتاب البيوع، الفصل السادس عشر في الحظر والإباحة، ج:3، ص:100)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں