بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
کارڈ کی تجدید ممکن بنانے کی خاطر انجینئرنگ سرٹیفیکیٹ کرایہ پر دینا
سوال
میں نے تقریبا دو سال پہلے انجینئرنگ سرٹیفیکیٹ / کارڈ بیچنے سے متعلق ایک فتوی لیا تھا، فتویٰ کے مطابق اس پر لی ہوئی رقم صدقہ کر دی تھی۔ اب ایک مشکل انجینئرنگ سرٹیفیکیٹ / کارڈ کی تجدید (Renewal) کی ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے قوانین کے مطابق ہر تین سال بعد اس کارڈ کی تجدید کرانی پڑتی ہے، کارڈ کی تجدید CPD پوائنٹس کے ساتھ مشروط ہوتی ہے، پہلی دفعہ تجدید کے لیے 9 CPD پوائنٹس کمانا ضروری ہے، دوسری دفعہ کے لیے اس سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پڑتے ہیں۔ اگر یہ پوائنٹس پورے نہ ہوں تو کارڈ کی تجدید (Renewal) نہیں ہو گی۔ یہ پوائنٹس کارڈ استعمال ہونے پر ملتے ہیں، کارڈ استعمال نہیں ہو گا تو پوائنٹس نہیں ملیں گے۔ پوائنٹ پورے نہیں ہوں گے تو کارڈ ایکسپائر ہو جائے گا جس کے نتیجے میں وہ بندہ رجسٹرڈ انجینئر نہیں رہے گا اور قانونی طور پر کوئی کام نہیں لے سکے گا، نہ ہی ملازمت کا اہل رہے گا۔کارڈ بیچنے کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کارڈ ہولڈر انجینئر ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمنٹ پر دستخط کرتا ہے کہ میں مثلا 12 ماہ اس ٹھیکیدار کے ساتھ کام کروں گا۔ لیکن عملا ٹھیکیدار انجینئر سے کام نہیں لیتا، بلکہ اس کے ساتھ جتنی رقم پر بات ہوتی ہے وہ رقم اس کو دے دیتا ہے اور آگے کام خود چلاتا ہے، کاغذات میں یہی دکھایا جاتا ہے کہ فلاں انجینئر ہمارے ساتھ کام کرتا ہے اور وہ ہمارے پروجیکٹس کو دیکھتا ہے۔قانونی طور پر کارڈ بیچنے کی اجازت نہیں، لیکن آج کل کوئی بھی ٹھیکیدار انجینئر نہیں رکھتا تو کارڈ بیچنا مجبوری ہو جاتی ہے۔ اس کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔ اگر اس کےجواز کی کوئی بھی صورت ممکن ہو تو راہنمائی فرمادیں؛ کیونکہ تعلیم اور ڈگری پر اتنے خرچے کرنے کے بعد اگر سرٹیفیکیٹ / کارڈ سے کچھ نہ کمائیں تو یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔
جواب
کسی انجینئر کا ٹھیکیدار سے کچھ رقم لے کراس کو اپنا کارڈ دینا اور خلافِ واقعہ یہ ظاہر کرنا کہ میں اس کے کاموں کو دیکھتا ہوں، یہ جھوٹ، دھوکہ دہی اور مفادِ عامہ کے لیے بنائے گئے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے جائز نہیں، اس سے بچنا لازم ہے۔ اسی طرح ملازمت نہ ملنے کی بناء پران ناجائز امور کا ارتکاب جائز نہیں۔
اس کے جواز کی صورت یہ ہے کہ انجینئرکسی ٹھیکدار سے بات کرے اور ایگریمنٹ کرتے وقت یہ طے کرے کہ معاہدے کے مطابق میں آپ کے ساتھ کام بھی کروں گا تو اس صورت میں جھوٹ، دھوکہ دہی اور حکومتی قوانین کی خلاف ورزی سے بھی بچ جائے گا اور کارڈ کی تجدید کے لیے مشروط پوائنٹس بھی حاصل ہوں گے۔
عن أبي سعيد الخدريؓ عن النبي ﷺ قال: ألا لكل غادر لواء يوم القيامة بقدر غدرته، ألا ولا غدر أعظم من إمام عامة۔ (مسند الإمام احمد بن حنبل، مسند أبي سعيد الخدري، رقم الحديث:11269، ج:3، ص:381)
والكذب حرام إلا في الحرب للخدعة، وفي الصلح بين اثنين۔۔۔و في الحاشية: والمراد التعريض؛ لأن عين الكذب حرام۔ ( مجمع الأنهر شرح ملتقى الأبحر، كتاب الكراهية، فصل في المتفرقات، ج:2، ص:552)
وهذا الحكم أي وجوب طاعة الأمير مختص بما لم يخالف أمره الشرع۔ (أحكام القران للتهانوي تحت قوله تعالى: يايها الذين امنوا اطيعوالله۔۔۔، ج:2، ص:292)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں