بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

Fiverrویب سائٹ میں کام کرنا


سوال

Fiverrنام كا ایک ویب سائٹ موجود ہے ۔اس میں کام تو بہت زیادہ ہیں،لیکن چند کام ذکر کرتا ہو ں۔ایک اس میں کہانیاں لکھنا ہوتاہے۔دوسرااشتہارات بنواناہوتا ہے۔ کام مکمل کرنے بعد اس کی قیمت لگا تے ہیں ۔مثلا :قیمت 100 ڈالر خریدنے کا ہے ۔ پھر لوگ خریدتے ہیں ۔شرعا یہ کام کرنا کیسا ہے؟

جواب

Fiverr ویب سائٹ میں کام کرنے والافری لانسر ہوتا ہے اور فری لانسنگ عقد اجارہ  کی ایک صورت ہے جس میں فری لانسر اجیر مشترک ہوتا ہے اور گاہگ مستأجر  ہوتا ہے  اور دونوں میں عقد اجارہ طے پاتا ہے ،اس لیے عقد اجارہ کی شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ۔

لہذا صورت مسؤلہ میں fiverr ویب سائٹ پر اپنے خدمات پیش کرنا اور اس کے عوض اجرت وصول کرنا جائز ہے ،بشرطیکہ وہ کام بذات ِ خود جائز ہو۔

 

قال: "الأجراء على ضربين: أجير مشترك، وأجير خاص. فالمشترك من لا يستحق الأجرة حتى يعمل كالصباغ والقصار".(الهداية،كتاب الإجارات،باب ضمان الأجير،ج:3،ص:242)

ومنها أن يكون مقدور الاستيفاء حقيقة أو شرعا فلا يجوز استئجار الآبق ولا الاستئجار على المعاصي لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا.  (الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة، الباب الأول في تفسير الإجارة وركنها وألفاظها وشرائطها وبيان أنواعها وحكمها وكيفية انعقادها وصفتها، ج4،ص411)


فتویٰ نمبر : 5836/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں