بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
عام آدمی کا قرآن مجید کی تفسیر اور احا دیث کی تشریح بیان کرنا
سوال
کیا اہل علم ( علماء و مفتیان کرام) کے علاوہ کوئی عام آدمی یا تبلیغی جماعت والے کسی بھی مجلس میں قرآن کی تفسیر اور حدیث کا ترجمہ و تشریح کرسکتے ہیں اگر نہیں تو جو تفسیر و حدیث کسی بھی وقت بغیر ڈر و خوف کے بیان کرتے ہیں ان کا کیا حکم ہے ؟بغیر علوم و فنون کے تفسیر و حدیث بیان کرنے کی ممانعت کیا ہے ؟ برائے مہربانی واضح طور پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلّل و مفصّل جواب مرحمت فرمائیں ۔
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی رو سے قرآن مجید کا ترجمہ اور تفسیر ،اور احادیث مبارکہ کی تشریح کی اجازت صرف اہل علم اورماہر ین فن کو ہے،عوام صرف ان کی بات نقل کر سکتے ہیں،کیونکہ قرآن مجید کی تفسیر کےلئے اصحاب فن نے تقریبا پندرہ علوم میں مہارت رکھنا شرط قرار دیا ہے ، جو درجہ ذیل ہیں:
1 ۔ علم لغت 2۔ علم نحو 3۔ علم صرف 4۔ علم اشتقاق 5۔ علم معانی
6۔ علم بيان 7۔ علم بديع 8۔ علم قراءات 9۔ علم اصول دين وعقائد 10۔ علم اصول فقہ
11۔علم اسباب نزول 12۔ علم ناسخ ومنسوخ 13۔ علم فقه 14۔ علم الحديث 15۔ علم وہبی
صورت مسؤلہ کے مطابق جو شخص ان علوم میں مہارت رکھتا ہو تو وہ قرآن مجید کی تفسیر اور احادیث کی تشریح کرسکتا ہے،اور جس کو ان علوم پر دسترس نہ ہو تو اس کے لیے از خودقرآن کا ترجمہ اورتفسیرکرنا جائز نہیں ،تاہم اگر کوئی شخص مستند تفاسیر یا کتب حدیث سے مطالعہ کر کے یا معتبر اہل علم سے اچھی طرح سیکھ کر اُسی تفسیر و تشریح کو کسی جگہ بیان کرے اور اپنی کوئی رائے پیش نہ کرے تو اس کی گنجائش ہے ۔
يجوز تفسيره لمن كان جامعا للعلوم التي يحتاج المفسر إليها وهي خمسة عشر علما: أحدها: اللغة لأن بها يعرف شرح مفردات الألفاظ ومدلولاتها بحسب الوضع... الثاني: النحو لأن المعنى يتغير ويختلف باختلاف الإعراب فلا بد من اعتباره... الثالث: التصريف لأن به تعرف الأبنية والصيغ... الرابع: الاشتقاق لأن الاسم إذا كان اشتقاقه من مادتين مختلفتين اختلف المعنى باختلافهما... الخامس والسادس والسابع: المعاني والبيان والبديع... الثامن: علم القراءات لأن به يعرف كيفية النطق بالقرآن وبالقراءات يترجح بعض الوجوه المحتملة على بعض.التاسع: أصول الدين... العاشر: أصول الفقه إذ به يعرف وجه الاستدلال على الأحكام والاستنباط. الحادي عشر: أسباب النزول والقصص إذ بسبب النزول يعرف معنى الآية المنزلة فيه بحسب ما أنزلت فيه. الثاني عشر: الناسخ والمنسوخ ليعلم المحكم من غيره. الثالث عشر: الفقه. الرابع عشر: الأحاديث المبينة لتفسير المجمل والمبهم .الخامس عشر: علم الموهبة وهو علم يورثه الله تعالى لمن عمل بما علم. (الإتقان في علوم القرآن، ج:4، ص:213 تا 215، الهيئة المصرية العامة للكتاب)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں