بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 16/08/2026

دارالافتاء

 

موبائل،لیپ ٹاپ یا ڈیسک پر نجاست لگنا


سوال

اگرکسی نے ناپاک ہاتھ موبائل، لیپ ٹاپ یا ڈیسک کو لگایا گیا ہو ،اور وہ ان  اشیاء کو صاف کرنا چاہتا ہو، تووہ اگرپاک کپڑے کو گیلا کرے ، اور ایک ہی دفعہ اُن تینوں اشیاء کو اس کپڑے سے صاف کرے ، توکیا اس طرح کرنے سے  مذکورہ اشیاء پاک ہوجائیں گے؟

جواب

اگر ایسی چیز پر نجاست لگ جائے جس میں نجاست سرایت نہ کرتی ہوتو اس کو اگر کپڑے وغیرہ سے اس طرح صاف کیا جائے کہ نجاست دور ہو جائےتووہ چیز پاک شمار ہوگی۔

صورت مسؤلہ میں موبائل، لیپ ٹاپ اور ڈیسک کو اگر پاک گیلے کپڑے سے اچھی طرح صاف کیا گیا ہو یہاں تک کہ نجاست دور  ہونے کا اطمینان ہوا ہوتویہ چیزیں  پاک شمار ہوں گی۔

 

"(والنّجاسة إذا أصابت المرآة أو السّيف ‌اكتفى ‌بمسحهما) لأنّه لا تتداخله النّجاسة وما على ظاهره يزول بالمسح."(الهداية، كتاب الطهارات، باب الأنجاس وتطهيرها،ج:1، ص:37)

"وغسل ومسح والجفاف مطهّر." (الدّرالمختار على صدر ردّالمحتار، كتاب الطهارة، باب الأنجاس،ج: 1، ص:518)


فتویٰ نمبر : 10004/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں