بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
ناپاک چیز کو ایک مرتبہ دھونا
سوال
اگر کسی کارپٹ پر نجاست لگی ہواور اسے سرف سے دھو کے اس کے اُوپر پائپ کے ذریعے ایک ہی مرتبہ پانی بہایا جائےاور یا کوئی ناپاک کپڑا پاک کپڑوں کے ساتھ ملاکر صرف ایک دفعہ دھویا جائےاور دھونے کے بعداس کارپٹ اور کپڑے پر نجاست نظر نہ آرہی ہو تو کیا اس سےکارپٹ اور کپڑا پاک شمارہوگا؟
جواب
اگر کسی چیز پر نجاست لگی ہو تو بہتر تو یہ ہے کہ اس کو تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ اس کو نچوڑا جائے یہاں تک کہ قطرے ٹپکنا بند ہو جائے،لیکن کارپٹ یا قالین کا نچوڑنا چونکہ مشکل ہے اس لیے اگر اس کہ اوپر اتنا پانی بہایا جائے کہ پاکی کا یقین ہو جائے تو یہ پاک شمار ہوگا،اور اس طرح پانی بہا دینے کے بعد نہ تین مرتبہ دھونا شرط ہے اور نہ ہی نچوڑنا، بلکہ صرف پانی بہا دینا کافی ہوگا۔
پاک و ناپاک کپڑےجب ایک ساتھ دھو لئے جائیں تو ناپاک کپڑوں کی نجاست کی وجہ سے پاک و ناپاک سب کپڑے نجس متصور ہوں گے تاہم اگر ان کپڑوں کو نکال کر پاک پانی کے ساتھ دومرتبہ دھویا جائے اور خوب نچوڑا جائے تو پھر یہ کپڑے پاک متصور ہوں گے۔
صورت مسؤلہ میں اگرکارپٹ کےاوپراتنا پانی بہا دیا گیا ہو کہ پانی بہا دینے کے بعد پاکی کا یقین ہوگیا ہو تو کارپٹ پاک شمار ہوگی،اس طرح ناپاک کپڑے کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھو کر اگران کپڑوں کو نکال کر پاک پانی کے ساتھ دو مرتبہ دھویا گیا ہواور خوب نچوڑا گیا ہو تو پھر یہ کپڑے بھی پاک متصور ہوں گے۔
"(و)قدر(بتثليث جفاف)أي انقطاع تقاطر (في غيره) أي غير منعصر مما يتشرّب النّجاسة وإلا فبقلعها كما مرّ، وهذا كلّه إذا غسل في إجانة،أما لو غسل في غدير أو صبّ عليه ماء كثير، أو جرى عليه الماء طهر مطلقا بلا شرط عصر وتجفيف وتكرار غمس هو المختار."(الدرالمختار على صدر ردالمحتار، كتاب الطهارة، باب الأنجاس،ج: 1، ص:544-545)
"والحاصل أن المائع متى أصابته نجاسة خفيفة أو غليظة وإن قلّت تنجّس." (ردّ المحتارعلى الدّرالمختار، كتاب الطهارة، باب الأنجاس،ج:1، ص:527)
"إناء تغسل فيه الثياب والجمع أجاجين مصباح أي: إن هذا المذكور إنما هو إذا غسل ثلاثا في إجانة واحدة أو في ثلاث إجانات... قال في الإمداد: والمياه الثّلاثة متفاوتة في النّجاسة، فالأولى يطهر ما أصابته بالغسل ثلاثا، والثانية بثنتين والثالثة بواحدة، وكذا الأواني الثلاثة التي غسل فيها واحدة بعد واحدة، وقيل يطهر الإناء الثالث بمجرد الإراقة والثاني بواحدة، والأول بثنتين (ردّ المحتارعلى الدرالمختار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس، ج:1، ص:542)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں