بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

بذریعہ آپریشن بچے کی ولادت کے بعد خون آنا


سوال

آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے بعد نکلنے والا خون آپریشن کا شمار ہوگا یا نفاس کا؟

جواب

ولادت خواہ فطری طریقہ سے ہو یا آپریشن کے ذریعہ سے ہو بہر صورت اس کے بعد  رحم سے آنے والا خون نفاس شمار ہوگا، اور نفاس کے خون کی کم سے کم مدت چوں کہ متعین نہیں، لہذا ایک دن بعد یا پیدائش کے دن بھی اگر مکمل طور پر خون بند ہوجائے تو  نفاس ختم شمار ہوگا۔

 

ولو ولدت من قبل سرتها بأن كان ببطنها جرح فانشقت وخرج الولد منها تكون صاحبة جرح سائل لا نفساء. هكذا في الظهيرية والتبيين إلا إذا خرج من الفرج دم عقيب خروج الولد من السرة فإنه حينئذ يكون نفاسا. هكذا في التبيين.(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، الفصل الثالث فی الاستحاضة، ج: ا، ص:38)


فتویٰ نمبر : 9994/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں