بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

ایام تعطیل میں اضافی کام کرنے پر تنخواہ کا استحقاق


سوال

اگر مہتمم اور کچھ مدرس شعبا ن اور رمضان کے مہینے میں مدرسہ کے اضافی کا م کریں، تو کیا وہ دوگنی تنخواہ کے مستحق ہوں گے؟

جواب

 مدرسین اجیر خاص  کے زمرہ میں شامل ہوتےہیں، جن کو ایام عمل اور اوقات عمل میں حاضر رہنے سے اجرت دی جاتی ہے۔ تعطیل کا مقصد یہ ہوتاہے کہ مدرس انسانی ضروریات اور طبعی تقاضوں کے پیش نظر اپنی ذاتی مصروفیات نمٹاکریا کچھ راحت حاصل کرکے ایام عمل کے لیے تیارہوجائے۔ تاہم اگرکوئی مدرس ایام تعطیل میں بھی مدرسہ کے لیے اضافی کام سرانجام دے، تومدرسہ کے ضابطے اور قانون کے مطابق اُسے معمول کی تنخواہ سے دگنی رقم دی جاسکتی ہےاور ایسی صورت میں یہی دگنی رقم اس کی اجرت کہلائے گی۔ اگر کسی مدرسہ کا اپنا کوئی مستقل  ضابطہ نہ ہو، توعلاقے کے دیگرمدارس اورعرف کا اعتبار ہوگا۔

 

 والأجيرالخاص:الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة.(الهداية،كتاب الإجارة، باب ضمان الأجير، ج:3 ،ص:312)


فتویٰ نمبر : 3527/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں