بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

عاشی نام رکھنا


سوال

بچی کا عاشی نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

شریعت مطہرہ کی رو سے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولادکے لیے اچھا  نام تجویز کریں ،نیز نام رکھنے میں  اچھے اور درست معنی یا نیک شخصیت کی طرف نسبت  کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

عاشی لفظ کا مادہ لغت کی کتابوں میں ع،ش،وسے بھی ہے جس کا معنی دن ورات میں نگاہ کمزور ہونا ،نگاہ چلی جانا اور ع،ش، ی  مادہ سے بھی ہے جس کا معنی ہے رات کا  کھانا کھانا مذکورہ نام  معنی کے لحاظ سے مناسب نہیں لگتا  لہذا اس سے اجتناب کیا جائےاور اس کی جگہ ایسے نام کا انتخاب کریں  جو اچھےمعنی والا ہو   یا دیگر نیک خواتین کا نام ہو۔

 

"عن ‌أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم ‌تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم".( سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء ج:4،ص:442)

"التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في كتابه ولا ذكره رسول الله عليه السلام، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لاتفعل.(المحيط البرهاني في الفقه النعماني،ج:5،ص:382)

"العشا،مقصور:سوء البصر بالليل والنهار،يكون في الناس والدواب والإبل والطير،وقيل:هو ذهاب البصر؛حكاه ثعلب" (لسان العرب،علامه ابن منظور،ج:9،ص:225)

"(عشی) عشا،وعشاوۃ:عشافھوعاش وهي عشية وهو أعشى،وهي عشواء،عشو:أكل العشاء" (المعجم الوسيط،ابراهيم مصطفى،ص:603)


فتویٰ نمبر : 5846/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں