بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

Notcoin, tapswap, hamster kombatسے پیسے کمانا


سوال

ہم ٹیلی گرام کا استعمال کرتےہوئے مختلف ایپس کے ذریعے پوائنٹس کماتے ہیں ان ایپس میں notcoin, tapswap, hamster kombat وغیرہ سر فہرست ہے۔ ان ایپس کا استعمال یہ ہے کہ روازنہ ہم ان کو ان کرتے ہے، پھر ان پر بار بار کلک یا ٹیپ کرتے ہیں اور ہمیں ان کے پوائینٹس ملتے ہیں۔ اور ان ایپس کا اصول یہ ہے کہ ان میں اپ نے ایک روپیہ کی انویسٹمنٹ نہیں کرنی۔ ان کی ایک مطلوبہ تعداد ہوتی ہے کہ جب اتنے پوائنٹس لوگ حاصل کرلیتے/ کمالیتے ہیں اور اتنے تعداد میں لوگ اس میں شامل ہوجاتے ہیں تو پھر ان پوائنٹس کی لسٹنگ مختلف ایکسچینج جیسے بائنانس ، او کے ایکس وغیرہ پر کرلیتے ہیں اور پھر ہم ان کو بیچ کر ڈالز میں تبدیل کرکے نکال لیتے ہیں، تو ایسا کرنا شرعا کیسا ہے؟ اس میں وقت، مشقت، سب شامل ہے۔

جواب

واضح رہے کہ Notcoin, tapswap, hamster kombat کا تعلق ڈیجیٹل کرنسی سے ہے اور ہماری معلومات کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی حقیقت چونکہ ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوئی اور فی الحال یہ ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے جبکہ قانونی سطح پر بھی ابھی تک پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اسے لیگل کرنسی کی حیثیت حاصل نہیں۔ اسی طرح اہل علم کی آراء بھی اس بارے میں مختلف ہیں۔ لہذا جامعہ عثمانیہ کے دار الافتاء نے اس بارے میں غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ فی الوقت اس بارے میں رائے قائم نہ کی جائے، البتہ مناسب یہ ہے کہ حقیقت واضح ہونے تک اس کے استعمال سے احتراز ہی کیا جائے کیونکہ مومنین کی یہ خوبی ہے کہ وہ شبہات سے بھی اپنے آپ کو بچاتے ہیں بالخصوص جب کہ وہ زندگی کی کوئی لازمی ضرورت بھی نہ ہو۔

 

عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشير يقول:سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: (‌الحلال ‌بين، والحرام بين، وبينهما مشبهات لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى المشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الشبهات: كراع يرعى حول الحمى يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا وإن حمى الله في أرضه محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة: إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب)۔ (صحيح البخاري، باب فضل من استبرا لدينه، ج:1، ص:13)


فتویٰ نمبر : 5915/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں