بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
پلاٹ کے فائلوں کی خرید و فروخت
سوال
آج کل لوگ پلاٹ کی فائلیں خرید کر آگے فروخت کررہے ہیں کیا شرعا یہ درست ہے؟کسی ٹاؤن میں جب ہم کسی پلاٹ کا فائل خریدنے جاتے ہیں ہم کو صرف ٹاؤن کے نقشہ(ماڈل) میں پلاٹ دکھایا جاتا ہے وہاں کی زمین ہموار ہوتی ہے ہمیں نقشے(ماڈل)سے معلوم ہوتا ہے کہ پلاٹ یہاں ہے پھر ہم فائل خریدتے ہیں تو کیاشرعا یہ درست ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ عاقدین کے مابین خرید و فروخت کا معاملہ طے پاتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے گا کہ مبیع(فروخت کی جانے والی چیز) معلوم اورمتعین ہو نے کے ساتھ مقدور التسلیم بھی ہو اور مبیع میں ایسی جہالت بھی نہ ہوجو تنازع کا سبب بن سکے،لہذا اگر مبیع معلوم ہواور اس میں ایسی جہالت نہ ہو جو تنازع کا سبب بنے تو ایسی بیع جائز ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر زمین کا محل وقوع معلوم ہو، لیکن اس میں پلاٹوں کا کوئی ماڈل اور نقشہ نہ بنا ہو ،اس کی حقیقت مکمل طور پر واضح نہ ہو ، یعنی پلاٹ خریدنے والے کو یہ معلوم نہ ہوکہ میرا پلاٹ کس جگہ پر ہے تو چونکہ یہ ایسی جہالت ہے جو تنازع کا سبب بن سکتی ہےاس لیےاس طرح کے فائلوں کی خرید وفروخت جائز نہیں ،البتہ اگر اس پلاٹ کی مکمل حقیقت واضح ہو ، اس کے حدوداربعہ متعین ہو اور اس کا محل وقوع اس طرح متعین ہوکہ ماڈل (نقشہ )کے ذریعے پلاٹ کی نشاندہی ہو سکتی ہوکہ فلاں سیکٹر میں فلاں جگہ میں اتنا مرلہ پلاٹ ہے تو ایسی صورت میں فائل خریدنے کی گنجائش ہے ،لہذا خریدار اس پلاٹ کا مالک ہوگااور وہ ایسی پلاٹ کو آگے فروخت بھی کر سکتا ہے کیونکہ یہ محض فائل کی خرید و فروخت کا معاملہ نہیں ہے ، بلکہ فائل جس متعین پلاٹ کی نمائندگی کر رہا ہے اس کی خرید و فرخت کا معاملہ ہے اور غیر منقولہ جائداد کی خرید وفرخت کے جائز ہونے کےلیےاتنی تعیین کافی ہے،جس سے نزاع کا اندیشہ نہ ہو۔
ومنها أن يكون المبيع معلوما والثمن معلوما علما يمنع من المنازعة. (الفتاوى الهندية، ج:3، ص:3)
(ومنها) أن يكون المبيع معلوما وثمنه معلوما علما يمنع من المنازعة،فإن كان أحدهما مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة فسد البيع، وإن كان مجهولا جهالة لا تفضي إلى المنازعة لا يفسد؛ لأن الجهالة إذا كانت مفضية إلى المنازعة كانت مانعة من التسليم والتسلم فلا يحصل مقصود البيع، وإذا لم تكن مفضية إلى المنازعة لا تمنع من ذلك؛ فيحصل المقصود.(البدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،فصل في شرائط الصحة في البيوع،ج:5،ص:156)
ووجه كون الموضع مجهولا أنه لم يبين أنه من مقدم الدار، أو من مؤخرها، وجوانبها تتفاوت قيمة فكان المعقود عليه مجهولا جهالة مفضية إلى النزاع. (رد المحتار على الدر المختار، ج:4، ص:545)
قوله (صح بيع العقار قبل قبضه) أي عند أبي حنيفة وأبي يوسف، وقال محمد لا يجوز لإطلاق الحديث، وهو النهي عن بيع ما لم يقبض، وقياسا على المنقول وعلى الإجارة، ولهما أن ركن البيع صدر من أهله في محله ولا غرر فيه لأن الهلاك في العقار نادر بخلاف المنقول، والغرر المنهي غرر انفساخ العقد، والحديث معلول به عملا بدلائل الجواز. (البحر الرائق، كتاب البيع، باب المرابحة والتولية، ج:6، ص:126)
"للمشتری أن یبیع المبیع لآخر قبل قبضه إن کان عقارا وأشار بقوله : للمشتری أن یبیع الخ : إلی أن بیعه جائز، لکن لایلزم من جواز البیع نفاذه ولزومه؛ فانهما موقوفان علی نقد الثمن او رضی البائع، وإلا فللبائع إبطاله أی إبطال بیع المشتري". (شرح المجلة، ج:2، ص:173، المادة:253)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں