بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
گاؤں میں حاکم کے حکم سے نماز جمعہ شروع کرنا
سوال
لكی مروت شہر سے باہر تقریبا ایک ہزار آبادی پر مشتمل منجیوالہ چوک کے نام سے معروف و مشہور علاقہ ہے،جو ایک چھوٹا سا بازار ہےاور اس میں ضروریات زندگی کی تقریبا پانچ سو دکانیں موجود ہیں اور روز مرہ کی تمام اشیاء اس بازار میں بآسانی مل جاتی ہیں اور اس چوک پر رہائشی آبادی تقریبا اسی افراد کی ہے،یہاں پر ایک پولیس چوکی اور پٹواخانہ بھی موجود ہے،جبکہ فارن فندنگ کی تعاون سے نماز جمعہ و عیدین کے لیے عالیشان مسجد تعمیر کی گئی ہے۔اس چوک کے مغرب کی جانب تقریبا دو سو فٹ کے فاصلے پر شیخ کلہ کے نام سے گاؤں آباد ہے جس کی آبادی تقریبا بارہ سو نوے افراد پر مشتمل ہے۔نیز شیخ کلہ کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ منجیوالہ چوک کے مغرب کے جانب دو سو فٹ پر واقع ہے اور یہ چوک اور مسجد شیخ کلہ کی زمین میں واقع ہے۔اب سوال یہ پوچھنا ہے کہ فقہ حنفی کے اعتبار سے مذکورہ علاقہ(منجیوالہ چوک)میں نماز جمعہ و عیدین کے لیے تعداد پوری نہیں ہے،لیکن اگر علاقے کے ایسے آفسر جن کو حکومت کی جانب سے اس علاقے میں احکامات نافذ کرنے اور لوگوں کے معاملات میں فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہومثلا ؛قاضی ،حاکم،کمشنز ،ڈپٹی کمشنز وغیرہ کے حکم سے نماز جمعہ و عیدین جائز ہو گی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جمعہ کے وجوب ادا کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط شہر یا بڑا گاؤں ہےموجودہ وقت میں اگر کسی جگہ کی آبادی دو ڈھائی ہزار تک پہنچتی ہو اور ضروریات زندگی اس میں میسر ہوں تو وہ بڑا گاؤں شمار ہو گا اور اس جگہ نماز جمعہ پڑھنا جائز ہو گا، تاہم اگر گاؤں کی آبادی اس تعداد سے کم ہو مگر کسی حاکم یا اس کانائب اس جگہ جمعہ پڑھنے کا حکم دے تو اس سے شرعا جمعہ پڑھنا جائز ہو گا۔
صورت مسئولہ کے مطابق مذکورہ گاؤں کی آبادی نماز جمعہ کے وجوب کے لیے کافی نہیں ہے،لیکن اگر واقعی حاکم یا اس کے نائب کی طرف سے اس گاؤں میں نماز جمعہ پڑھنے کا حکم دیا گیا ہو،تو حاکم کے حکم پر نماز جمعہ ادا کرنا جائز ہے۔
وفي القهستاني:إذن الحاكم ببناء الجامع في الرستاق إذن بالجمعة اتفاقا على ما قاله السرخسي،(قوله وفي القهستاني)۔۔۔لو صلوا في القرى لزمهم أداء الظهر، وهذا إذا لم يتصل به حكم، فإن في فتاوى الديناري إذا بني مسجد في الرستاق بأمر الإمام فهو أمر بالجمعة اتفاقا على ما قال السرخسي اهـ فافهم والرستاق القرى كما في القاموس۔(ردالمحتار على درالمختار،كتاب الصلوة،ج:3ص:7-6)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں