بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 26/10/2026

دارالافتاء

 

اجارہ پر دی گئی زمین کی پیدوار میں عشر


سوال

مالکِ زمین نے زرعی زمین ماہا نہ یا سالانہ متعین گندم کے بدلےاجارہ دار کو دی ہے، اب اجارہ دار نے مالکِ زمین کو متعين   گندم کا اجارہ دیاہے تو مالکِ زمین گندم میں سے عشر ادا کرےگا یا زکوۃ؟

جواب

واضح رہے کہ زمین کی پیداوار میں عشر یا نصف عشر کی ادائیگی لازم ہوتی ہےلیکن اگر مالک اپنی زمین کسی کو ماہانہ یا سالانہ متعین گندم کے بدلےاجارہ پر دےدے، تو اس صورت میں چونکہ زمین کی پیداوار براہ راست اجارہ پر لینے والےکو ملتی ہے، اس لیےعشر یا نصف عشر کی ادائیگی اس  پر لازم ہوگی، جب کہ مالکِ زمین اگر صاحبِ نصاب ہو تو اس پر  زمین کی آمدنی میں سے  زکوۃ لازم ہوگی۔   

صورتِ مسئولہ میں اگر مالکِ زمین پہلے سے صاحب نصاب ہو یا اس متعین گندم کی وجہ سے صاحبِ نصاب بن گیا ہو تو سال گزرنے کے بعد اس پر دیگر اموالِ زکوۃ سمیت اس مگندم میں بھی زکوۃ لازم ہوگی، عشر اس پر لازم نہیں۔

 

والعشر على المؤجر كخراج موظف، وقالا: على المستأجر كمستعير مسلم.وفي الحاوي: وبقولهما نأخذ.(الدر المختار على صدر ردالمحتار، كتاب الزكوة، باب العشر،ج:3،ص:276)


فتویٰ نمبر : 9993/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں