بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
بہو کے لئے بیمار سسر کی خدمت کا حکم
سوال
اگر ایک شخص اس طرح بیمار ہو جائے کہ خود کھانا کھانے ،استنجاءاور وضوء وغیرہ کرنے پر قادر نہ ہو اور ان میں دوسروں کا محتاج بن جائے اوربیوی بھی کمزوری کی وجہ سے خدمت نہیں کرسکتی ،البتہ اس کے بیٹے موجود ہوں،تو بیٹے کی موجودگی میں کیا بہو اس مریض سسر کی باطنی خدمت (استنجاء وغیرہ )کرسکتی ہےیا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی شخص کو اس طرح عذر پیش آئے کہ خود وضو پر قادر نہ ہوتو و ہ دوسرے سے مدد حاصل کرسکتا ہے،تاہم استنجاء میں مرد کے لئے اپنی بیوی اور عورت کے لئے اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور سے مدد لینا جائز نہیں،اگر بیوی ہے تو اس سے وضو بھی کرائے اور استنجاء بھی اور اگر بیوی نہیں تو بیٹے ،بھائی وغیرہ سے وضو کروائے اور استنجاء خود جس حد تک کرسکتا ہے کرےاس سے آگے اس کے لئے معاف ہےاسلئے کہ سترکا چھپاناواجب ہے ،بیوی کے علاوہ کسی کو بھی ناف سے لے کر گھٹنوں تک بدن دکھانا جائز نہیں البتہ شدید ضرورت وحاجت کے موقع پر بقدر ضرورت دیکھنا جائز ہے۔
صورت مسؤلہ میں اگر واقعی بیوی کمزوری کی وجہ سے خدمت نہیں کرسکتی تواس صورت میں اس سے استنجاء کا حکم ساقط ہوجائے گااور بہو کے لئے ہرگزجائز نہیں کہ وہ سسر کا استنجاء کرائے،البتہ اگر شدید ضرورت وحاجت ہو اورایسا موقع آجائے کہ ستر کھولے بغیرکوئی چارہ نہ ہو تو بیٹوں میں کوئی یہ خدمت کرے،نیز جہاں تک ہوسکے ستر کے مواضع کو نہ دیکھے۔
"يحلّ للرجل أن ينظر من الرجل الأجنبيّ إلى سائر جسده إلّا ما بين السرّة والركبة إلّا عند الضرورة،فلا بأس أن ينظر الرجل إلى موضع الختان ليختنه و يداويه."(بدايع الصنائع،كتاب الاستحسان،ج:6،ص:497)
"الرجل المريض إذا لم يكن له امرأة ولا أمة ،وله ابن أو أخ و هو لا يقدر على الوضوء،فإنّه يوضّئه ابنه،أو أخوه غير الاستنجاء؛فإنّه لا يمسّ فرجه. وسقط عنه الاستنجاء."(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،الفصل السابع في الاستنجاء،ج:1،ص:105)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں