بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
تیسرے آدمی کو اپنے آدھے حصے میں شریک کرنے کا حکم
سوال
میری ایک فارمیسی میں بھائیوں کیساتھ شراکت ہے جس میں میرا حصہ سرمایہ تقریبا 30 لاکھ تک ہے جس سے ماہانہ مجھے تقریبا سوا لاکھ (125000) تک پرافٹ موصول ہوتا ہے ،میں خود دبئی میں ہوں فارمیسی میرا بھائی (پارٹنر) چلا رہا ہے ، اب اس وقت دبئی میں مجھے پندرہ لاکھ (1500000) رقم کی اشد ضرورت ہےجس کےلیے میرے پاس کوئی رقم موجود نہیں ،تو میں نے یہ سوچا ہے کہ میں اگر کسی شخص سے 15 لاکھ رقم اس نام پر لوں کہ وہ بندہ میرے ساتھ فارمیسی میں میرے شئیر میں میرا شریک بنے اور اس کے عوض میں اس کو اپنی پرافٹ میں سے آدھا حصہ بطور نفع دیتا رہوں، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ میرے نفع سمیت نقصان میں بھی شریک ہو تو کیا شریعت کی نظر میں اس طرح کرنا درست ہے؟سوال کے اندر چند باتیں بھی ملحوظ ہوں؛ 1:مذکورہ صورت میں بھائی کا اپنے شرکاء کی اجازت کے بغیر کسی کو اپنے حصہ میں شریک بنانا کیادرست ہے؟2:نیز اس شریک کیساتھ شرکت بھی 2 یا 3 سال کی مدت تک معاہدے میں طے پائے،یعنی سائل جب اپنی ضرورت پوری کرے گا اور 15 لاکھ کی رقم کے واپسی پر قادر ہوگا تو شریک کو الوداع کہےگا ،تو شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ شرکت کے معاملے میں فریقین باہمی رضامندی سے نفع کا کوئی بھی تناسب طے کرسکتے ہیں، لیکن نقصان کی صورت میں ہر فریق اپنے اپنے سرمایہ کے بقدر ہی ذمہ دار ہوگا۔ البتہ شراکت داری کا معاہدہ جب ایک بار کچھ شرکاء کے درمیان طے ہوپائے اورمعاہدہ شرکت عنان کا ہو، تواس صورت میں ایک شریک اگر کوئی معاہدہ کرتا ہو تو اس معاہدہ کے حقوق دوسرے پر لازم نہیں ہوں گے۔ نیز شریعت کے بیان کردہ اصولوں کے مطابق جب شرکت کا معاہدہ کیا جائےاور اس میں وقت مقرر کیا جائے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق سائل کا اپنا آدھا حصہ تیسرے شخص کو اس طور پر فروخت کرنا، کہ وہ اس معاملہ میں نفع اور نقصان میں برابرشریک ہو تو شرعاً یہ جائز ہے، نیز اس تیسرے شخص کے ساتھ محدود مدت تک شرکت کا معاہدہ کرنے کی گنجائش ہے لیکن مذکورہ صورت میں خرابی یہ ہے کہ سائل 2 یا 3 سال کی مدت میں اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد اس شریک کو واپس 15لاکھ روپے دینے کا معاہدہ کرتا ہے حالانکہ نفع کی صورت میں وہ 15 لاکھ سے زیادہ اور نقصان کی صورت میں کم کا حقدار ہوگا لہذامعاہدہ میں یہ شرط جائز نہیں اس کی بجائے یہ طے کیا جائے کہ شرکت ختم کرتے وقت اس کے حصے کی جو قیمت ہو، یا جس پر طرفین کی رضامندی ہو جائے اس کے عوض اس کا حصہ خریدا جائے گا۔
إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا، فلا شك أنه يجوز ويكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو على أحدهما والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا. (بدائع الصنائع، فصل في بيان شرائط جواز أنواع الشركة، ج:6، ص:69)
وكذا لو وقت المضاربة صح التوقيت؛ لأن المضاربة والشركة توكيل، والوكالة مما يتوقت. (الفتاوى الخانية على هامش الهندية، كتاب الشركة، فصل في شركة العنان، ج:3، ص:458)
(وهي) أي شركة العقد (ثلاثة) الأول (شركة بالأموال و) الثاني (شركة بالأعمال وتسمى) هذه الشركة اصطلاحا (شركة الصنائع، و) شركة (التقبل، و) شركة (الأبدان) ووجه التسمية ظاهر(دررالحکام شرح غررالأحکام، کتاب الشرکۃ، ج:2، ص:318)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں