بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

شہر کے حدود سے نکلنے پر احکام ِ سفر کا آغاز


سوال

بیرون ملک میں سفر کہاں سے شروع کریں، اس کا کوئی پتہ نہیں چلتا ۔ مثلا: ایک شخص دبئی میں رہتا ہو  اور ابوظبی جانا چاہتا ہو، تو یہ شخص سفر کی نماز کس جگہ سے شروع کرے ، اس کے  حدود کہاں سے شروع ہوں گے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی شخص کا سفر کی نیت کر کے  اپنے علاقے کے حدود سے نکلنے پر سفرکے احکامات متوجہ  ہو ں گےاسی طرح  واپسی میں اپنے علاقہ کے حدود میں داخل ہونے سے سفر کی انتہا ہوگی۔اور کسی علاقے کے حدود کا تعلق عرف عام یا سرکاری تعیین سے ہوتا ہے  ۔

لہذا صورت ِ مسئولہ میں اگر کوئی  شخص دبئی میں رہتا ہو اور دوسرے شہر کی  طرف سفر کے لیے نکلے جو دبئی سے 78 کلو میٹر کی دوری پر  واقع ہو تو دبئی شہر کے حدود سے نکلنےپر مسافر شمار ہوگا ۔

 

(من خرج من عمارة موضع إقامته قاصداً مسيرة ثلاثة أيام ولياليها...صلّى الفرض الرباعيّ ركعتين...حتّى يدخل موضع مقامه)إن سار مدة السفر وإلا فيتم بمجرد نية العود.(الدر المختار علي صدر رد المحتار،كتاب الصلوة،باب صلوة المسافر،ج:2،ص:599-604)


فتویٰ نمبر : 10023/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں