بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

کسی کا WIFIاس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا


سوال

کسی کا WIFIاس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا کیسا ہے؟اکثر لوگ اپنے  WIFIپر PASS WORD لگاتے ہیں بعض اوقات ایسا ہوتا  ہے کہ کوئی موبائل میں اپنی طرف سے ایک پاس ورڈ ڈائل کرتا ہے تو وہ CONNECTہوجاتا ہے تو شرعااس کا استعمال درست ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ ہرانسان کے مال،جان اور عزت کو تحفظ حاصل ہے،لہذا کسی آدمی کی مملوکہ چیز اس کی اجازت کےبغیر استعمال کرنا جائز نہیں۔

صورت مسئولہ کے مطابق کسی کے WIFIکو اس کی اجازت و مرضی کے بغیر CONNECTکرکے استعمال کرنا جائز  نہیں،تاہم اگر   اس غرض سے پاس ورڈ نہ لگایا ہو کہ ہر کوئی اسے استعمال کرے تو ایسی صورت میں یہ دلالتا اجازت شمار ہوگی،اور استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی تاہم پھر بھی احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ صریح اجازت لی جائے۔

 

عن أبی حرة الرقاشی، عن عمه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا يحل مال امرئ مسلم إلا ‌بطيب نفس منه "(شعب الايمان للبيهقی،ج:7 ص:346).

لا يجوز لاحد أن يتصرف في ملك غير بلا إذنه،أووكالةمنه،أوولايةعليه.(شرح المجله لخالد ألاتالسی،ماده:96،ج:1 ص:262)


فتویٰ نمبر : 5778/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں