بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
زکوٰۃ کی ادائیگی میں قیمت خرید اور فروخت کے درمیان تفاوت
سوال
زکوۃ کی ادائیگی میں قیمت فروخت کا اعتبار ہوتا ہے لیکن بسا اوقات قیمت خرید اور قیمت فروخت کے درمیان بہت زیادہ تفاوت ہوتا ہے مثلا ایک چیز ڈھائی تین سو روپے کی خریدی جاتی ہے اور مارکیٹ میں وہ تین چار ہزار تک بکتی ہے تو کیا اس صورت میں بھی قیمت فروخت کا اعتبار ہوگا؟اور اسی طرح بعض چیزیں مثلا گاڑیوں کا سامان کباڑ میں انتہائی سستی قیمت پر یا بالکل مفت مل جاتا ہے اور جب وہ کسی کو ضرورت پڑتی ہے تو بہت زیادہ پیسوں پر بکتی ہے مثلا کوئی چیز چھ سات سو روپے کی کباڑ میں مل گئی اور جب کسی ضرورت مند کو ضرورت پڑی تو وہ پچیس سو تک بخوشی خرید لیتا ہے لیکن یہ موقع کی بات ہوتی ہے کہ کسی کو اس کی ضرورت پڑ جائے تو تب بکتی ہے تو کیا اس صورت میں بھی قیمت فروخت کے حساب سے زکوۃ ادا کی جائے گی؟
جواب
واضح رہے کہ سامان تجارت میں زکوۃ کی ادائیگی کے حوالے سے قیمت فروخت کا اعتبار ہے،یعنی جو سامان تجارت موجود ہے تو زکوۃ کی ادائیگی کے وقت اس کی قیمت فروخت کے حساب سے زکوۃ ادا کی جائے گی ۔ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ قیمت فروخت میں بعض اوقات بہت بڑا تفاوت ہوتا ہےجس کی وجہ سے قیمت فروخت متعین نہیں ہوسکتی ،تو اس صورت میں ان اموال کی جو اوسط قیمت فروخت لگتی ہے اس کا اعتبار ہو گا یعنی سال کے اختتام پر مالک سامان کا محتاط طریقے سے اندازہ لگائے کہ میرے پاس موجود سامان معمول اور عادت کے موافق کس قیمت پر فروخت ہوسکتا اور پھر اسی قیمت کے اعتبار سے زکوٰۃ ادا کرے۔
صورت مسئولہ کے مطابق کوئی چیز تین چار سو کی خریدی ہو مگر وہ تین چار ہزار تک بازار میں بکتی ہو ،تو اس صورت میں اس سامان کا محتاط اندازہ لگایا جائے کہ اوسطا یہ سامان کس قیمت پر فروخت ہو سکتا ہے اور یوں قیمت فروخت کا محتاط اندازہ لگا کر زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔
(وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه،(الدرالمختار، كتاب الزكوة ، باب زكوة الغنم ، ج:3 ص:211)
أن أبا حنيفة يعتبر القيمة يوم الوجوب فی جنس ھذہ المسائل، وهما يعتبران القيمة يوم الأداء۔۔۔ قلنا، قوله عليه السلام: «خذ من الإبل الإبل ومن البقر البقر» والدليل عليه أن في نصاب السوائم تعتبر القيمة يوم الأداء۔۔ فقياس عروض التجارة على السوائم أن تعتبر القيمة يوم الأداء۔(المحيط البرهاني،الفصل الثالث في بيان مال الزكوٰۃ،ج:2ص:394)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں