بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
وارث کو میراث سے محروم رکھنے والے کے نیک اعمال کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص کسی کو میراث سے محروم کرے مگر پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کرتا ہو،روزے کا بھی اہتمام کرتا ہوتو کیا یہ نماز اس کی بخشش کا ذریعہ بن سکے گی؟ کیا اسلام نماز روزے تک محدود ہے؟
جواب
شریعت مطہرہ نےمیت کے مال میں سے ہر وارث کا حصہ مقرر کیا ہے،کسی وارث کو اس کے حق سے محروم کرنا گناہ کبیرہ ہے،قرآن و حدیث میں ایسے شخص کے بارے میں سخت وعیدات آئی ہیں جو کسی صاحب حق کواپنے حق سے محروم رکھے،ایک حدیثِ مبارک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ رضوان اللہ علیہم سے دریافت کیا کہ: ”كياتم جانتے ہو مفلس کون ہے؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم نے عرض کیا مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہوں اور نہ ہی سامان ،تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ميری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن بہت ساری نمازیں،روزیں،اورزکوٰۃ لے کر آئےگا،اور اس حال میں آئے گاکہ کسی کو گالی دی ہو گی،اور کسی پر تہمت لگائی ہوگی،اور کسی کا ناحق مال کھایا ہو گا،اور کسی کا خون بہایا ہو گا،اور کسی کو مارا ہو گا،پس کچھ نیکیاں اُس کو دی جائیں گی،اور کچھ اُس کو ،پھراگر اس کی اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو اُن کے گناہوں کو اس پر ڈالا جائے گا،پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا"۔
صورت مسئولہ کے مطابق کسی شخص نے وارث کو اپنے حصے سے محروم کر دیا ہو مگر وہ پانچ وقت کی نماز ،روزےاور تراویح کا اہتمام کرتا ہو،تو ایسا شخص صاحب حق کو اپنا حق نہ دینے کی وجہ سے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے، لہذا ايسا شخص قيامت كے دن مذكوره بالا وعيد كا مستحق بنے گا،نیز دین اسلام عبادات کی پابندی کے ساتھ ساتھ معاملات درست کرنے اور دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کا بھی حکم دیتا ہے۔
قال الله تعالیٰ:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (سورة البقرة،آية:188)
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «أتدرون ما المفلس؟» قالوا: المفلس فينا من لا درهم له ولا متاع، فقال: «إن المفلس من أمتي يأتي يوم القيامة بصلاة، وصيام، وزكاة، ويأتي قد شتم هذا، وقذف هذا، وأكل مال هذا، وسفك دم هذا، وضرب هذا، فيعطى هذا من حسناته، وهذا من حسناته، فإن فنيت حسناته قبل أن يقضى ما عليه أخذ من خطاياهم فطرحت عليه، ثم طرح في النار۔(صحیح مسلم، باب تحریم الظلم،ج: 2ص: 320)
عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من فر من ميراث وارثه، قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة۔(سنن ابن ماجه،کتاب الوصایا،ج:2ص:902)»
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں