بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

شہوت کے ساتھ کپڑے کے اوپر چھونے سےحرمت مصاہرت کا حکم


سوال

کیا لان کے سنگل یا ڈبل کپڑے کے اوپر چھونے سے حرمت ثابت ہو جاۓ گی؟ دونوں کے بارے میں بتائیں، جبکہ شہوت ہو۔

جواب

واضح رہے کہ کسی عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہونے کے لیے  ایک شرط یہ بھی ہے کہ شہوت کے ساتھ چھونا اس طور پر ہو کہ درمیان میں کوئی کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو اور اگر درمیان میں کوئی کپڑا حائل ہو اور وہ  اتنا باریک ہو کہ جسم کی حرارت پہنچنے سے مانع نہ ہو، تب بھی حرمتِ مصاہرت ثابت ہو گی۔ لیکن اگر کپڑا اتنا موٹا ہو کہ جسم کی حرارت پہنچنے سے مانع ہو تو حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہو گی۔

 

"ثم المسّ إنما يوجب حرمة المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوبٌ ، أما إذا کان بينهما ثوب فإن کان صفيقاً لا يجد الماس حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة وإن انتشرت آلته بذلك، وإن کان رقيقاً بحيث تصل حرارة الممسوس إلی يده تثبت، کذا في الذخيرة".(الفتاوى الهندية، كتاب النكاح، الباب الثالث في بيان المحرمات، ج:1، ص:340)


فتویٰ نمبر : 6920/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں