بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
طلاق ثلاثہ کے بعد حلالہ کی ایک صورت
سوال
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق ثلاثہ دے دی،حرمت کے علم ہونے کے باوجود اس نے بات چھپائی اور برابر بیوی سے ملتا رہا،یہاں تک کہ حمل بھی ٹھہر گیا ۔ بیوی کی عدت گزرنے کے بعداس کو اللہ تعالی کا خوف پیدا ہوا ا ور اس نے بات ظاہر کردی۔پھر بڑے بھائی نے بنیت حلالہ اس عورت کے ساتھ نکاح کرلی اورشرعی حلالہ کے بعد طلاق دے دی۔اب اس عورت کا وضع حمل ہوچکا ہے ۔ حل طلب سوال یہ ہے کہ کیا نفاس کی مدت گزرنے کے بعد یہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہوگی یا نہیں ؟
جواب
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے،تو یہ عورت اس پر مغلظہ ہوجاتی ہے اور دونوں کا آپس میں ازدواجی تعلق قائم رکھنا حرام ہو جاتا ہے۔ اگر اس عورت کا عدت گزرنے کے بعد کسی اور شخص سے نکاح ہوجائے اور اس کے ساتھ ہمبستری کے بعد طلاق ہوجائے ،یا وہ شخص مرجائے ،تو پھرزوج ثانی سے عدت گزرنے کے بعدپہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے۔نیز طلاق ثلاثہ کے بعد بیوی سے جماع زنا ہے،زنا سے حاملہ عورت کے ساتھ نكاح جا ئز ہے۔لیکن زنا کرنے والے شخص کے علاوہ کسی اور نے اس سے نکاح کیا ہو ،تو دوران حمل وضع حمل سے پہلے اس کے لیے جماع کرنا جائز نہیں۔ البتہ اگر جماع کرے تو نکاح صحیح موجود ہونے کی وجہ سے اس کو زنا نہیں کہا جائے گا۔لہذا زوج ثانی کے جماع سے یہ پہلے شوہر کے لیے حلال ہوجائے گی۔تاہم حلالہ کی نیت کے ساتھ نکاح کرنا یا کرانا موجب گناہ ہے ، اس لیے کہ' آپﷺ نے حلالہ کرنے والے اور کرانے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے' ۔
صورت مسئولہ کے مطابق جس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ، پھروہ اس سے ملنے کی وجہ سے حاملہ ہوگئی، پھر اس عورت نے عدت گزارنے کے بعد کسی اور شخص سے نکاح کر لی اور اس شخص نے ہمبستری کے بعد طلاق دے دی اور پھر اس عورت کا وضع حمل ہوگیا،تو اب وہ پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے۔
قال الله تعالى: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ ۔ (سورة البقره،2/230)
عن عائشة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال في رجل طلق امرأته ثلاثا، ثم تزوجها آخر، ثم طلقها من قبل أن يمسها، قال: " لا ينكحها الأول حتى تذوق من عسيلته، ويذوق من عسيلتها ".(مسند أحمد ، مسند عائشة، ج:7، ص:58)
(وكره) التزوج للثاني (تحريما) لحديث «لعن المحلل والمحلل له» (بشرط التحليل) كتزوجتك على أن أحللك.(الدر المختار على صدر رد المحتار،كتاب الطلاق،باب الرجعة، ج:5، ص:47)
والزنا لا يوجب العدة ولا يمنع من أن تتزوج. (الفتاوى الهندية، فصل:فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص:475)
وعلى هذا يخرج ما إذا تزوج امرأة حاملا من الزنا أنه يجوز في قول أبي حنيفة ومحمد، ولكن لا يطؤها حتى تضع.(بدائع الصنائع، كتاب النكاح، فصل أن لا يكون بها حمل ثابت النسب من الغير، ج:2، ص:269)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں