بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
غصے کی حالت میں موت کی تمنا کرنا
سوال
اللہ سے غصے کے انداز میں موت مانگنا اور موت نہ آنے کی صورت میں غصے میں کہنا کہ اگر اللہ موت نہیں دیتا تو میں خود خودکشی کرتا ہوں اور اس کا یہ بھی کہنا کہ ایک بندہ ساری عمر نیکی کرے اور آخر میں ایک خودکشی کی وجہ سے جہنم میں جائےیہ کیسا نظام ہے ۔کیا مفتی صاحب ان باتوں کی وجہ سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گا یا نہیں؟
جواب
بیماری ،تنگدستی ،مصائب ،آفات انسانی زندگی کے ساتھ لازم ہیں ان پر صبر کرنا اللہ پاک کی خوشنودی ،نیکیوں میں اضافہ اور آخرت میں درجات کی بلندی کا سبب بنتا ہے ان پریشانیوں سے تنگ آکر غصے کی حالت میں موت کی تمنا کرنا یا خودکشی کی کوشش کرنا شرعاً جائز نہیں ،تاہم اگر کوئی خودکشی کرے تو اس سے وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوگا۔البتہ کسی شخص کا یہ کہنا کہ "بندہ ساری عمرنیکی کرے اور آخر میں خودکشی کرکے جہنم میں جائے یہ کیسا نظام ہے"اس سے مراد اگر اللہ پاک سے صفت عدل کی نفی اور الله كی طرف ظلم کی نسبت ہو تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہو گا اس پر تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہوگا ، لیکن اگر اس کا مقصد صفت عدل کی نفی نہ ہو بلکہ اپنی لاعلمی کا اظہار ہو تو اس سے وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوگا۔
عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يتمنين أحدكم الموت لضر نزل به، فإن كان لا بد متمنيا فليقل: اللهم أحينی ما كانت الحياة خيرا لي وتوفنی إذا كانت الوفاة خيرا لي (صحيح مسلم، باب كراهة الموت تمنی الموت لضر نزل به ، 2680)
(يكره تمني الموت) لغضب أو ضيق عيش (إلا لخوف الوقوع فی معصية) أی فيكره لخوف الدنيا لا الدين.(رد المحتار علی الدرالمختار، كتاب الحظر والاباحة،فصل في البيع، ج:9، ص:601)
قال أبو حفص - رحمه الله تعالى - من نسب الله تعالى إلى الجور فقد كفر.(الفتاوی الهندية، كتاب السير، مطلب فی موجبات الكفر انواع.)
اعلم أنه (لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن) ظاهره أنه لا يفتی به من حيث استحقاقه للقتل ولا من حيث الحكم ببينونةزوجته.ردالمحتار علی الدر المختار، كتاب الجهاد، باب المرتد، ج:6، ص:367)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں